- رسالہ نمبر (معیاری)
- 15633
- قرطبہ نمبر
- 15671
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 439
مسند (صحابی کا باب): حديث معاذ بن أنس الجهني رضي الله عنه(مسند المكيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يحيي بن غيلان ثنا رشدين عن زبان عن سهل عن أبيه عن النبي صلى الله عليه وسلم : أن امرأة أتته فقالت يا رسول الله انطلق زوجي غازيا وكنت أقتدي بصلاته إذا صلى وبفعله كله فأخبرني بعمل يبلغني عمله حتى يرجع فقال لها أتستطيعين أن تقومي ولا تقعدي وتصومي ولا تفطري وتذكري الله تبارك وتعالى ولا تفتري حتى يرجع قالت ما أطيق هذا يا رسول الله فقال والذي نفسي بيده لو طوقتيه ما بلغت العشر من عمله حتى يرجع
اردو ترجمہ
حضرت معاذ بن انس جہنی کی حدیثیں۔
حضرت معاذ سے مروی ہے کہ ایک عورت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اور کہنے لگی کہ یا رسول اللہ میرا شوہر جہاد میں شرکت کے لیے چلا گیا ہے میں اس کی نماز اور ہر کام میں اقتداء کیا کرتی تھی اب مجھے کوئی ایسا عمل بتا دیجیے جو مجھے اس کے مرتبہ تک پہنچا دے کیونکہ میں تو جہاد میں شرکت نہیں کرسکتی حتی کہ وہ واپس آجائے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کیا یہ ممکن ہے کہ تم ہمیشہ قیام میں رہو کبھی نہ بیٹھو، ہمیشہ روزے رکھو کبھی ناغہ نہ کرو اور ہمیشہ ذکر الٰہی کرو کبھی اس سے غفلت نہ کرو یہاں تک کہ وہ واپس آجائے اس نے عرض کیا یا رسول اللہ یہ تو میرے لیے ممکن نہیں ہے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے اگر تم میں یہ سب کرنے کی طاقت موجود ہوتی تو تب بھی تم اس کی واپسی تک اس کے عمل کے دسویں حصے تک نہ پہنچ پاتیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حديث حسن وهذا إسناد ضعيف
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔