- رسالہ نمبر (معیاری)
- 15214
- قرطبہ نمبر
- 15251
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 392
مسند (صحابی کا باب): مسند جابر بن عبد الله رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عفان ثنا أبان العطار ثنا يحيى بن أبي كثير قال : سألت أبا سلمة بن عبد الرحمن أي القرآن نزل أول قال يا أيها المدثر قال فإني أنبئت أن أول سورة نزلت اقرأ باسم ربك الذي خلق قال جابر لا أحدثك إلا كما حدثنا رسول الله صلى الله عليه وسلم قال جاورت في حراء فلما قضيت جواري نزلت فاستبطنت الوادي فنوديت فنظرت بين يدي وخلفي وعن يميني وعن شمالي فلم أر شيئا فنوديت أيضا فنظرت بين يدي وخلفي وعن يميني وعن شمالي فلم أر شيئا فنظرت فوقي فإذا أنا به قاعد على عرش بين السماء والأرض فجئثت منه فأتيت منزل خديجة فقلت دثروني وصبوا علي ماء باردا قال فنزلت علي { يا أيها المدثر قم فأنذر وربك فكبر }
اردو ترجمہ
حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
یحییٰ بن ابی کثیر کہتے ہیں کہ میں نے ابوسلمہ سے پوچھا کہ سب سے پہلے قرآن کا کون سا حصہ نازل ہوا تھا انھوں نے سورت مدثر کا نام لیا میں نے عرض کیا کہ سب سے پہلے سورت اقراء نازل نہیں ہوئی تھی ؟ انھوں نے کہا کہ میں نے حضرت جابر (رض) سے یہی سوال کیا تھا تو انھوں نے یہ جواب دیا تھا اور میں نے بھی یہی سوال پوچھا تھا تو انھوں نے فرمایا تھا کہ میں تم سے وہ بات بیان کررہا ہوں جو خود نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں بتائی تھی۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تھا کہ میں ایک مہینے تک غار حرا کا پڑوس رہا جب میں ایک ماہ کی مدت پوری کر کے پہاڑ سے نیچے اترا اور بطن وادی میں پہنچا تو مجھے کسی نے آواز دی میں نے اپنے آگے پیچھے اور دائیں بائیں دیکھا لیکن مجھے کوئی نظر نہ آیا تھوڑی دیر بعد پھر وہ آواز آئی میں نے دوبارہ چاروں طرف دیکھا لیکن کوئی نظر نہ آیا تیسری مرتبہ وہ آواز آئی تو میں نے سر اٹھا کر دیکھا وہاں حضرت جبرائیل فضاء میں اپنے تخت پر نظر آئے یہ دیکھ کر مجھ پر شدید کپکپی طاری ہوگئی اور میں نے خدیجہ کے پاس آکر کہا کہ مجھے کوئی موٹاکمبل اوڑھادو چنانچہ انھوں نے مجھے کمبل اوڑھادیا اور مجھ پر پانی بہایا اس موقع پر اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی یا ایھا المدثر قم فانذر الی آخرہ۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط مسلم
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔