- رسالہ نمبر (معیاری)
- 15160
- قرطبہ نمبر
- 15199
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 387
مسند (صحابی کا باب): مسند جابر بن عبد الله رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا أبو سعيد مولى بني هاشم ثنا عبد الرحمن بن أبي الموال ثنا محمد بن المنكدر قال : دخلت على جابر بن عبد الله وهو يصلي ملتحفا في ثوب واحد ورداؤه موضوع فقلنا له تصلي في ثوب واحد ورداؤك موضوع قال ليدخل علي مثلك فيراني أصلي في ثوب واحد إني رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي هكذا
اردو ترجمہ
حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
محمد بن منکدر کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت جابر (رض) کے یہاں گیا وہ ایک کپڑے میں لپٹ کر نماز پڑھ رہے تھے حالانکہ دوسری چادر ان کے قریب پڑی ہوئی تھی جب انھوں نے سلام پھیرا تو ہم نے ان سے مسئلہ پوچھا انھوں نے فرمایا کہ میں نے یہ اس لیے کیا ہے کہ تم جیسے احمق بھی دیکھ لیں کہ میں ایک کپڑے میں نماز پڑھ رہاہوں میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس طرح نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط البخاري
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔