مسند احمد 14903

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
14903
قرطبہ نمبر
14946
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 3، صفحہ 362

مسند (صحابی کا باب): مسند جابر بن عبد الله رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عفان ثنا حماد بن سلمة أنا علي بن زيد عن أبي المتوكل عن جابر بن عبد الله : أن رسول الله صلى الله عليه وسلم مر بجابر في غزوة تبوك قال وقد أعي بعيري فقال ما شأنك يا جابر فقلت بعيري قد رزم قال فأتاه من قبل عجزه وقال عفان وعجزه سواء فدعا وزجره قال فلم يزل يقدم الإبل قال فأتى عليه فقال ما فعل البعير قلت ما زال يقدمها قال بكم أخذته فقلت بثلاثة عشر دينارا قال فبعني بالثمن ولك ظهره إلى المدينة قلت نعم قال فلما قدمت المدينة خطمته ثم أتيت به النبي صلى الله عليه وسلم فأعطاني الثمن وأعطاني البعير ابن جدعان التيمي البصري

اردو ترجمہ

حضرت جابر انصاری کی مرویات۔

ایک مرتبہ حضرت جابر (رض) کا اونٹ بیٹھ گیا اور اس نے انھیں تھکا دیا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وہاں سے گذر ہوا تو پوچھا جابر (رض) کیا ہوا تمہیں انھوں نے ساراماجرا ذکر کیا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اتر کر اونٹ کے پاس آگئے اور اس اونٹ کو اپنے پاؤں سے ٹھوکرماری اور اونٹ اچھل کر کھڑا ہوگیا پھر وہ سب سے آگے ہی رہا بعد میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے پوچھا کہ کہ اونٹ کا کیا بنا انھوں نے عرض کیا کہ سب سے آگے رہا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا کہ تم نے وہ کتنے کا لیا تھا میں نے عرض کیا تیرہ دینار کا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اتنی قیمت کے عوض یہ مجھے بیچ دو تمہیں مدینہ تک سوار ہونے کی اجازت ہے میں نے کہا بہت اچھا مدینہ منورہ پہنچ کر میں نے اس کے منہ میں لگام ڈالی اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لے آیا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے قیمت بھی دیدی اور اونٹ بھی دیدیا۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (97٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔

وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے

حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِجَابِرٍ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ قَالَ وَقَدْ أَعْيَا بَعِيرِي فَقَالَ مَا شَأْنُكَ يَا جَابِرُ فَقُلْتُ بَعِيرِي قَدْ رَزَمَ قَالَ فَأَتَاهُ مِنْ قِبَلِ عَجُزِهِ وَقَالَ عَفَّانُ وَعَجُزُهُ سَوَاءٌ فَدَعَا وَزَجَرَهُ قَالَ فَلَمْ يَزَلْ يَقْدُمُ الْإِبِلَ قَالَ فَأَتَى عَلَيْهِ فَقَالَ مَا فَعَلَ الْبَعِيرُ قُلْتُ مَا زَالَ يَقْدُمُهَا قَالَ بِكَمْ أَخَذْتَهُ فَقُلْتُ بِثَلَاثَةَ عَشَرَ دِينَارًا قَالَ فَبِعْنِي بِالثَّمَنِ وَلَكَ ظَهْرُهُ إِلَى الْمَدِينَةِ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ فَلَمَّا قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ خَطَمْتُهُ ثُمَّ أَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَعْطَانِي الثَّمَنَ وَأَعْطَانِي الْبَعِيرَ

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

حديث صحيح وهذا إسناد ضعيف لضعف علي بن زيد - وهو

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

7 راوی · 2 کی شناخت

خودکار شناخت، ابھی کسی عالم نے نظرِ ثانی نہیں کی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. أنا
  7. عن
  8. عن
  9. نبی کریم ﷺ

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ راویوں کی شناخت خودکار طور پر، چھپے ہوئے نام کو راویوں کی فہرست سے ملا کر کی گئی ہے؛ ابھی کسی عالم نے اس پر نظرِ ثانی نہیں کی۔ جس نام کی شناخت نہیں ہوئی، اُس پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجے راویوں کی فہرست کے ہیں؛ کتبِ رجال کے اپنے الفاظ کے لیے نام کھولیں۔ راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔