- رسالہ نمبر (معیاری)
- 14788
- قرطبہ نمبر
- 14830
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 351
مسند (صحابی کا باب): مسند جابر بن عبد الله رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي حدثنا عبد الصمد وكثير بن هشام قالا ثنا هشام عن أبي الزبير عن جابر قال : بعثني رسول الله صلى الله عليه وسلم في حاجة له فرجعت إليه وهو على راحلته فسلمت عليه فلم يرد علي ورأيته يركع ويسجد فتنحيت عنه ثم قال لي ما صنعت في حاجتك فقلت صنعت كذا وكذا فقال أما أنه لم يمنعني أن أرد عليك إلا إني كنت أصلي
اردو ترجمہ
حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حضرت جابر (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اپنے کام سے بھیجا میں چلا گیا جب وہ کام کرکے واپس آیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سلام کیا لیکن انھوں نے جواب نہ دیا پھر میں نے انھیں رکوع و سجود کرتے ہوئے دیکھا تو پیچھے ہٹ گیا پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا وہ کام کردیا ؟ میں نے عرض کیا جی ہاں اس اس طرح کردیا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مجھے جواب دینے سے کوئی چیز مانع نہ تھی البتہ میں نماز پڑھ رہا تھا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط مسلم
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔