- رسالہ نمبر (معیاری)
- 144
- قرطبہ نمبر
- 144
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 22
مسند (صحابی کا باب): مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا أبو سعيد ثنا عبد العزيز بن محمد ثنا صالح بن محمد بن زائدة عن سالم بن عبد الله : أنه كان مع مسلمة بن عبد الملك في أرض الروم فوجد في متاع رجل غلول فسأل سالم بن عبد الله فقال حدثني عبد الله عن عمر رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال من وجدتم في متاعه غلولا فأحرقوه قال وأحسبه قال واضربوه قال فأخرج متاعه في السوق قال فوجد فيه مصحفا فسأل سالما فقال بعه وتصدق بثمنه
اردو ترجمہ
حضرت عمر فاروق عنہ کی مرویات
حضرت سالم (رح) کہتے ہیں کہ وہ مسلمہ بن عبدالملک کے ساتھ ارض روم میں تھے کہ ایک آدمی کے سامان سے چوری کا مال غنیمت نکل آیا، لوگوں نے حضرت سالم (رح) سے اس مسئلے کے متعلق سوال کیا تو انھوں نے اپنے والد حضرت ابن عمر (رض) کے واسطے سے حضرت عمر فاروق (رض) کی یہ حدیث نقل کی کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے جس شخص کے سامان میں سے تمہیں چوری کا مال غنیمت مل جائے، اس سامان کو آگ لگادو اور شاید یہ بھی فرمایا کہ اس شخص کی پٹائی کرو۔ چنانچہ لوگوں نے اس کا سامان نکال کر بازار میں لا کر رکھا، اس میں سے ایک قرآن شریف بھی نکلا، لوگوں نے سالم سے اس کے متعلق پوچھا تو انھوں نے فرمایا کہ اسے بیچ کر اس کی قیمت صدقہ کردو۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔