- رسالہ نمبر (معیاری)
- 14067
- قرطبہ نمبر
- 14099
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 288
مسند (صحابی کا باب): مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عفان ثنا حماد قال أنا ثابت عن أنس : أن رسول الله صلى الله عليه وسلم دخل على رجل من أصحابه يعوده وقد صار كالفرخ فقال له هل سألت الله عز وجل قال قلت اللهم ما كنت معاقبي به في الآخرة فعجله في الدنيا فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم لا طاقة لك بعذاب الله هلا قلت اللهم ربنا أتنا { في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حضرت انس بن مالک (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی مسلمان کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے، وہ چوزے کی طرح ہوچکا تھا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے پوچھا کیا تم کوئی دعا مانگتے تھے ؟ اس نے کہا جی ہاں ! میں یہ دعاء مانگتا تھا کہ اے اللہ ! تو نے مجھے آخرت میں جو سزا دینی ہے وہ دنیا ہی میں دے دے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا سبحان اللہ ! تمہارے اندر اس کی ہمت ہے اور نہ طاقت، تم نے یہ دعاء کیوں نہ کی کہ اے اللہ ! مجھے دنیا میں بھی بھلائی عطاء فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطاء فرما اور ہمیں عذاب جہنم سے محفوظ فرما۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط مسلم
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔