- رسالہ نمبر (معیاری)
- 14042
- قرطبہ نمبر
- 14074
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 285
مسند (صحابی کا باب): مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عفان ثنا حماد أنا ثابت عن أنس بن مالك قال : بينما النبي صلى الله عليه وسلم مع امرأة من نسائه إذ مر به رجل فقال النبي صلى الله عليه وسلم يا فلان هذه فلانة زوجتي فقال الرجل يا رسول الله من كنت أظن به فإني لم أكن لأظن بك قال إن الشيطان يجري من بن آدم مجرى الدم
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ ایک آدمی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے گذرا، اس وقت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ان کی کوئی زوجہ محترمہ تھیں، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں ان کا نام لے کر پکارا تاکہ وہ آدمی سمجھ لے کہ یہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجہ محترمہ ہیں، وہ آدمی کہنے لگایا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں جس شخص کے ساتھ بھی ایسا گمان کروں، آپ کے ساتھ نہیں کرسکتا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا شیطان انسان کے اندر خون کی طرح دوڑتا ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط مسلم
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔