- رسالہ نمبر (معیاری)
- 13769
- قرطبہ نمبر
- 13795
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 262
مسند (صحابی کا باب): مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الله بن بكر قال ثنا حميد عن أنس بن مالك قال : أولم رسول الله صلى الله عليه وسلم حين بني بزينب بنت جحش فاشبع الناس خبزا ولحما ثم خرج إلى حجر أمهات المؤمنين كما كان يصنع صبيحة بنائه فيسلم عليهن ويدعو لهن ويسلمن عليه ويدعون له فلما رجع إلى بيته رأى رجلين جري بينهما الحديث فلما رآهما رجع عن بيته فلما رأيا النبي صلى الله عليه وسلم رجع عن بيته وثبا مسرعين قال فما أدري أنا أخبرته بخروجهما أم أخبر فرجع حتى دخل البيت وأرخى الستر بيني وبينه وأنزلت آية الحجاب
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ جس پہلی رات نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت زینب بنت جحش (رض) کے یہاں رہے، اس کی صبح نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دعوت ولیمہ دی اور مسلمانوں کو خوب پیٹ بھر کر روٹی اور گوشت کھلایا، پھر حسب معمول واپس تشریف لے گئے اور ازواجِ مطہرات کے گھر میں جا کر انھیں سلام کیا اور انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے دعائیں کیں، پھر واپس تشریف لائے، جب گھر پہنچے تو دیکھا کہ دو آدمیوں کے درمیان گھر کے ایک کونے میں باہم گفتگو جاری ہے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان دونوں کو دیکھ کر واپس چلے گئے، جب ان دونوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اپنے گھر سے واپس پلٹتے ہوئے دیکھا تو وہ جلدی سے اٹھ کھڑے ہوئے، اب مجھے یاد نہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان کے جانے کی خبر میں نے دی یا کسی اور نے، بہرحال ! نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گھر واپس آکر میرے اور اپنے درمیان پردہ لٹکالیا اور آیت حجاب نازل ہوگئی۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔