- رسالہ نمبر (معیاری)
- 13576
- قرطبہ نمبر
- 13601
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 246
مسند (صحابی کا باب): مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عفان ثنا حماد ثنا ثابت عن أنس بن مالك : أن اليهود كانت إذا حاضت المرأة منهم أخرجوها من البيت فلم يؤاكلوها ولم يجامعوها فسأل أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم عن ذلك فأنزل الله عز وجل { ويسألونك عن المحيض قل هو أذى فاعتزلوا النساء في المحيض } حتى فرغ من الآية فأمرهم رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يصنعوا كل شيء الا النكاح قالت اليهود ما يريد هذا الرجل أن يدع شيئا من أمرنا الا خالفنا فيه فجاء عباد بن بشر وأسيد بن حضير فقالا يا رسول الله إن اليهود قالت كذا وكذا أفلا ننكحهن فتغير وجه رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى ظننا أنه قد وجد عليهما فخرجا من عنده واستقبلتهما هدية من لبن إلى النبي صلى الله عليه وسلم فبعث في آثارهما فسقاهما فظننا أنه لم يجد عليهما
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ یہودیوں میں جب کسی عورت کو ایام آتے تو وہ لوگ ان کے ساتھ نہ کھاتے پیتے تھے اور نہ ایک گھر میں اکٹھے ہوتے تھے، صحابہ کرام (رض) نے اس کے متعلق نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرما دی کہ " یہ لوگ آپ سے ایام والی عورت کے متعلق سوال کرتے ہیں، آپ فرما دیجئے کہ ایام بذات خود بیماری ہے، اس لیے ان ایام میں عورتوں سے الگ رہو اور پاک ہونے تک ان کی قربت نہ کرو " یہ آیت مکمل پڑھنے کے بعد نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا صحبت کے علاوہ سب کچھ کرسکتے ہو، یہودیوں کو جب یہ بات معلوم ہوئی تو وہ کہنے لگے کہ یہ آدمی تو ہر بات میں ہماری مخالفت کررہا ہے۔ پھر حضرت اسید بن حضیر (رض) اور عباد بن بشیر (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہنے لگے کہ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! یہودی ایسے ایسے کہہ رہے ہیں، کیا ہم اپنی بیویوں سے قربت بھی نہ کرلیا کریں ؟ (تاکہ یہودیوں کی مکمل مخالفت ہوجائے) یہ سن کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے روئے انور کا رنگ بدل گیا اور ہم یہ سمجھنے لگے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے ناراض ہوگئے ہیں، وہ دونوں بھی وہاں سے چلے گئے، لیکن کچھ ہی دیر بعد نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کہیں سے دودھ کا ہدیہ آیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان دونوں کو بلا بھیجا اور انھیں وہ پلا دیا، اس طرح وہ سمجھ گئے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے ناراض نہیں ہیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط مسلم
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔