مسند احمد 13566

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
13566
قرطبہ نمبر
13591
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 3، صفحہ 245

مسند (صحابی کا باب): مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عفان وبهز قالا ثنا همام ثنا قتادة عن أنس بن مالك : أن رجلا أتى النبي صلى الله عليه وسلم وهو على المنبر فقال يا رسول الله استسق الله لنا قال فاستسقى وما نرى في السماء قزعة قال فأمطرنا فما جعلت تقلع فلما أتت الجمعة قام إليه ذلك الرجل أو غيره فقال يا رسول الله ادع الله أن يرفعها عنا قال فدعا فجعلت أنظر إلى السحاب يسفر يمينا وشمالا ولا يمطر من جوفها قطرة

اردو ترجمہ

حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات

حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ جمعہ کے دن نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک شخص نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! بارش کی دعاء کر دیجئے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے طلب باراں کے حوالے سے دعاء فرمائی۔ جس وقت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے دست مبارک بلند کئے تھے، اس وقت ہمیں آسمان پر کوئی بادل نظر نہیں آرہا تھا اور جب بارش شروع ہوئی تو رکتی ہوئی نظر نہ آئی، جب اگلا جمعہ ہوا تو اسی نے عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! بارش رکنے کی دعاء کردیں، یہ سن کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اللہ سے دعاء کی اور میں نے دیکھا کہ بادل دائیں بائیں چھٹ گئے اور مدینہ کے اندر ایک قطرہ بھی نہیں ٹپک رہا تھا۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده صحيح على شرط الشيخين

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

6 راوی · 1 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. ثنا
  7. عن
  8. نبی کریم ﷺ

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔