- رسالہ نمبر (معیاری)
- 13547
- قرطبہ نمبر
- 13571
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 242
مسند (صحابی کا باب): مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يونس بن محمد ثنا حرب بن ميمون عن النضر بن أنس عن أنس بن مالك قال قالت أم سليم : اذهب إلى نبي الله صلى الله عليه وسلم فقل إن رأيت أن تغدي عندنا فافعل قال فجئته فبلغته فقال ومن عندي قلت نعم فقال انهضوا قال فجئت فدخلت على أم سليم وأنا لدهش لمن أقبل مع رسول الله صلى الله عليه وسلم قال فقالت أم سليم ما صنعت يا أنس فدخل رسول الله صلى الله عليه وسلم على أثر ذلك قال هل عندك سمن قالت نعم قد كان منه عندي عكة فيها شيء من سمن قال فائت بها قالت فجئته بها ففتح رباطها ثم قال بسم الله اللهم أعظم فيها البركة قال فقال اقلبيها فقلبتها فعصرها نبي الله صلى الله عليه وسلم وهو يسمي قال فأخذت نقع قدر فأكل منها بضع وثمانون رجلا ففضل فيها فضل فدفعها إلى أم سليم فقال كلي وأطعمي جيرانك
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت ام سلیم (رض) نے مجھ سے فرمایا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جا کر کہو کہ اگر آپ ہمارے ساتھ کھانا کھانا چاہتے ہیں تو آجائیں، میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہو کر پیغام دیا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کیا آپ کے پاس بیٹھے ہوئے لوگوں کو بھی ؟ میں نے کہہ دیا جی ہاں ! نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ (رض) سے فرمایا اٹھو، ادھر میں جلدی سے گھر پہنچا اس وقت میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ بہت سے لوگ ہونے کی وجہ سے گھبرایا ہوا تھا، حضرت ام سلیم (رض) نے پوچھا انس ! تمہیں کیا ہوا ؟ اسی وقت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی گھر میں تشریف لے آئے اور حضرت ام سلیم (رض) سے پوچھا کہ تمہارے پاس گھی ہے ؟ انھوں نے اثبات میں جواب دیا اور کہا کہ میرے پاس گھی کا ڈبہ ہے جس میں تھوڑا سا گھی موجود ہے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا وہ میرے پاس لے آؤ۔ میں وہ ڈبہ لے کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا ڈھکن کھولا اور بسم اللہ پڑھ کر یہ دعاء کی کہ اے اللہ ! اس میں خوب برکت پیدا فرما، پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ام سلیم (رض) سے فرمایا کہ اسے اٹھاؤ، انھوں نے اسے اٹھایا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس میں سے گھی نچوڑنے لگے اور اس دوران بسم اللہ پڑھتے رہے اور ایک ہنڈیا کے برابر گھی نکل آیا، اس سے اسی سے بھی زائد لوگوں نے کھانا کھالیا لیکن وہ پھر بھی بچ گیا، جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ام سلیم (رض) کے حوالے کردیا اور فرمایا کہ خود بھی کھاؤ اور اپنے پڑوسیوں کو بھی کھلاؤ۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (99٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔
وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے
حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا حَرْبُ بْنُ مَيْمُونٍ عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ اذْهَبْ إِلَى نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْ لَهُ إِنْ رَأَيْتَ أَنْ تَغَدَّى عِنْدَنَا فَافْعَلْ قَالَ فَجِئْتُهُ فَبَلَّغْتُهُ فَقَالَ وَمَنْ عِنْدِي قُلْتُ نَعَمْ فَقَالَ انْهَضُوا قَالَ فَجِئْتُ فَدَخَلْتُ عَلَى أُمِّ سُلَيْمٍ وَأَنَا لَدَهِشٌ لِمَنْ أَقْبَلَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ قَالَ فَقَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ مَا صَنَعْتَ يَا أَنَسُ فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَثَرِ ذَلِكَ قَالَ هَلْ عِنْدَكِ سَمْنٌ قَالَتْ نَعَمْ قَدْ كَانَ مِنْهُ عِنْدِي عُكَّةٌ فِيهَا شَيْءٌ مِنْ سَمْنٍ قَالَ فَأْتِ بِهَا قَالَتْ فَجِئْتُهُ بِهَا فَفَتَحَ رِبَاطَهَا ثُمَّ قَالَ بِسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ أَعْظِمْ فِيهَا الْبَرَكَةَ قَالَ فَقَالَ اقْلِبِيهَا فَقَلَبْتُهَا فَعَصَرَهَا نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُسَمِّي قَالَ فَأَخَذْتُ نَقْعَ قِدْرٍ فَأَكَلَ مِنْهَا بِضْعٌ وَثَمَانُونَ رَجُلًا فَفَضَلَ فِيهَا فَضْلٌ فَدَفَعَهَا إِلَى أُمِّ سُلَيْمٍ فَقَالَ كُلِي وَأَطْعِمِي جِيرَانَكِ
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حديث صحيح ورجاله رجال الصحيح
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔