- رسالہ نمبر (معیاری)
- 13538
- قرطبہ نمبر
- 13562
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 241
مسند (صحابی کا باب): مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا مؤمل ثنا حماد يعني بن زيد أنا أيوب عن أبي قلابة عن أنس قال : أنا أعلم الناس أو من أعلم الناس بآية الحجاب تزوج النبي صلى الله عليه وسلم زينب ابنة جحش فذبح شاة فدعا أصحابه فأكلوا وقعدوا يتحدثون وجعل النبي صلى الله عليه وسلم يخرج ويدخل وهم قعود ثم يخرج فيمكث ما شاء الله ويرجع وهم قعود وزينب قاعدة في ناحية البيت وجعل النبي صلى الله عليه وسلم يستحيي منهم أن يقول لهم شيئا فنزلت { يا أيها الذين آمنوا لا تدخلوا بيوت النبي إلا أن يؤذن لكم إلى طعام غير ناظرين إناه ولكن إذا دعيتم فادخلوا } الآيات إلى قوله عز وجل { فاسألوهن من وراء حجاب } قال فأمر رسول الله صلى الله عليه وسلم بحجاب مكانه فضرب
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ پردہ کا جب حکم نازل ہوا، اس وقت کی کیفیت تمام لوگوں میں سب سے زیادہ مجھے معلوم ہے۔ اس رات نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت زینب (رض) کے ساتھ خلوت فرمائی تھی اور صبح کے وقت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دلہا تھے، اس کے بعد نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو دعوت دی، انھوں نے آکر کھانا کھایا اور چلے گئے، لیکن کچھ لوگ وہیں بیٹھ رہے اور کافی دیر تک بیٹھے رہے حتیٰ کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خود ہی اٹھ کر باہر چلے گئے، میں بھی باہر چلا گیا تاکہ وہ بھی چلے جائیں، لیکن وہ بیٹھے رہے بار بار ایسا ہی ہوا، ادھر حضرت زینب (رض) ایک کونے میں بیٹھی ہوئی تھیں، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان سے کچھ کہتے ہوئے حجاب محسوس ہوا، اس موقع پر یہ آیت نازل ہوئی کہ " اے اہل ایمان ! پیغمبر کے گھر میں اس وقت تک داخل نہ ہوا کرو جب تک تمہیں کھانے کے لیے بلایا نہ جائے "، نیز اس کے پکنے کا انتظار نہ کیا کرو، البتہ جب تمہیں بلایا جائے تو چلے جاؤ، پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم پر پردہ گرا دیا گیا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حديث صحيح وهذا إسناد ضعيف
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔