- رسالہ نمبر (معیاری)
- 13497
- قرطبہ نمبر
- 13522
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 238
مسند (صحابی کا باب): مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا حسن ثنا شيبان عن قتادة عن أنس بن مالك قال : لقد دعي نبي الله صلى الله عليه وسلم ذات يوم على خبز شعير وأهاله سنخة قال ولقد سمعته ذات يوم المرار وهو يقول والذي نفس محمد بيده ما أصبح عند آل محمد صاع حب ولا صاع تمر وإن له يومئذ تسع نسوة ولقد رهن درعا له عند يهودي بالمدينة أخذ منه طعاما فما وجد لها ما يفتكها به
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک مرتبہ وہ جو کی روٹی اور پرانا روغن لے کر آئے تھے اور میں نے ایک دن انھیں یہ فرماتے ہوئے سنا کہ آج شام کو آل محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس غلے یا گندم کا ایک صاع بھی نہیں ہے، اس وقت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نو ازواج مطہرات تھیں۔ اور جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زرہ ایک یہودی کے پاس مدینہ منورہ میں گروی رکھی ہوئی تھی، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے چند مہینوں کے لیے جو لیے تھے اور اسے چھڑانے کے لیے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کچھ نہ تھا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔