- رسالہ نمبر (معیاری)
- 1334
- قرطبہ نمبر
- 1333
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 155
مسند (صحابی کا باب): مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا محمد بن أبي عدى عن محمد بن إسحاق حدثني أبان بن صالح عن عكرمة قال : وقفت مع الحسين فلم أزل أسمعه يقول لبيك حتى رمى الجمرة فقلت يا أبا عبد الله ما هذا الإهلال قال سمعت علي بن أبي طالب رضي الله عنه يهل حتى انتهى إلى الجمرة وحدثني ان رسول الله صلى الله عليه وسلم أهل حتى انتهى إليها
اردو ترجمہ
حضرت علی (رض) کی مرویات
عکرمہ کہتے ہیں کہ میں حضرت امام حسین (رض) کے ساتھ مزدلفہ سے واپس ہوا تو میں نے انھیں مسلسل تلبیہ پڑھتے ہوئے سنا تاآنکہ انھوں نے جمرہ عقبہ کی رمی کرلی، میں نے ان سے اس حوالے سے پوچھا تو انھوں نے فرمایا کہ میں اپنے والد صاحب کے ساتھ مزدلفہ سے واپس ہوا تھا تو میں نے انھیں بھی جمرہ عقبہ کی رمی تک مسلسل تلبیہ پڑھتے ہوئے سنا، میں نے ان سے اس حوالے پوچھا تو انھوں نے فرمایا میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مزدلفہ سے واپس ہوا تو میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جمرہ عقبہ کی رمی تک مسلسل تلبیہ پڑھتے ہوئے سنا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔