- رسالہ نمبر (معیاری)
- 13339
- قرطبہ نمبر
- 13363
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 224
مسند (صحابی کا باب): مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا أبو المغيرة ثنا الأوزاعي حدثني إسحاق بن عبد الله بن أبي طلحة حدثني أنس بن مالك قال : دخل النبي صلى الله عليه وسلم المسجد وعليه رداء نجراني غليظ الصنعة فجاء أعرابي من خلفه فجذب بطرف ردائه جذبة شديدة حتى أثرت الصنعة في صفح عنق رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال يا محمد أعطنا من مال الله الذي عندك قال فالتفت إليه النبي صلى الله عليه وسلم فتبسم ثم قال مروا له
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ چلا جارہا تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے موٹے کنارے والی ایک نجرانی چادر اوڑھ رکھی تھی، راستے میں ایک دیہاتی مل گیا اور اس نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی چادر کو ایسے گھسیٹا کہ اس کے نشانات نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی گردن مبارک پر پڑگئے اور کہنے لگا کہ اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اللہ کا جو مال آپ کے پاس ہے اس میں سے مجھے بھی دیجئے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی طرف دیکھا اور صرف مسکرا دیئے، پھر اسے کچھ دینے کا حکم دیا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔