- رسالہ نمبر (معیاری)
- 13140
- قرطبہ نمبر
- 13162
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 206
مسند (صحابی کا باب): مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا بن أبي عدي عن حميد عن أنس قال : سار رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى خيبر فانتهى إليها ليلا قال وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا طرق ليلا لم يغر عليهم حتى يصبح فإن سمع أذانا أمسك وإن لم يكونوا يصلون أغار عليهم قال فلما أصبحنا ركب وركب المسلمون قال فخرج أهل القرية إلى حروثهم معهم مكاتلهم ومساحيهم فلما رأوا رسول الله صلى الله عليه وسلم والمسلمين قالوا محمد والله والخميس قال فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم الله أكبر الله أكبر خربت خيبر إنا إذا نزلنا بساحة قوم فساء صباح المنذرين قال أنس وإني لرديف أبي طلحة وإن قدمي لتمس قدم رسول الله صلى الله عليه وسلم
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی قوم پر حملے کا ارادہ کرتے تو رات کو حملہ نہ کرتے بلکہ صبح ہونے کا انتظار کرتے، اگر وہاں سے اذان کی آواز سنائی دیتی تو رک جاتے ورنہ حملہ کردیتے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غزوہ خیبر کے لیے تشریف لے گئے، تو رات کو خیبر پہنچے، صبح ہوئی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی سواری پر سوار ہوئے اور مسلمان اپنی سواری پر، الغرض ! جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شہر میں داخل ہوئے تو اللہ اکبر کہہ کر فرمایا خیبر برباد ہوگیا، جب ہم کسی قوم کے صحن میں اترتے ہیں تو ڈرائے ہوئے لوگوں کی صبح بڑی بدترین ہوتی ہے، لوگ اس وقت اپنے اوزار لے کر کام پر نکلے ہوئے تھے، وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور مسلمانوں کو دیکھ کر کہنے لگے کہ محمد اور لشکر آگئے، حضرت انس (رض) کہتے ہیں کہ میں حضرت ابوطلحہ (رض) کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا اور میرے پاؤں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاؤں سے لگ جاتے تھے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔