- رسالہ نمبر (معیاری)
- 12979
- قرطبہ نمبر
- 13002
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 190
مسند (صحابی کا باب): مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا بهز حدثني موسى بن سعيد عن أبي التياح عن أنس قال : كان النبي صلى الله عليه وسلم يزور أم سليم ولها بن صغير يقال له أبو عمير وكان النبي صلى الله عليه وسلم يقول يا أبا عمير ما فعل النغير قال نغر يلعب به وان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يزور أم سليم أحيانا ويتحدث عندها فتدركه الصلاة فيصلى على بساط وهو حصير ينضحه بالماء
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت ام سلیم (رض) کے یہاں تشریف لے جایا کرتے تھے، ان کا ایک چھوٹا بیٹا تھا جس کا نام ابو عمیر تھا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے فرمایا اے ابوعمیر ! کیا ہوا نغیر ؟ یہ ایک چڑیا تھی جس سے وہ کھیلا کرتے تھے، بعض اوقات نماز کا وقت آجاتا تو حضرت ام سلیم (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے جائے نماز بچھا دیتیں جس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پانی چھڑک کر نماز پڑھتے تھے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔