- رسالہ نمبر (معیاری)
- 12953
- قرطبہ نمبر
- 12976
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 188
مسند (صحابی کا باب): مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبيدة بن حميد عن حميد عن أنس قال : جاء النبي صلى الله عليه وسلم إلى أم سليم فقربت إليه سمنا وتمرا فقال النبي صلى الله عليه وسلم أعيدوا سمنكم في سقائكم وتمركم في وعائكم فإني صائم ثم قام فصلى في ناحية البيت فصلينا بصلاته ثم دعا لأم سليم وأهلها ثم قالت أم سليم يا رسول الله ان لي خويصة قال وما هي قالت أنس قال فما ترك يومئذ من خير أخرة ولا دنيا الا دعا به من قوله اللهم ارزقه مالا وولدا وبارك له فيهم قال فقال أنس حدثتني ابنتي انه دفن من صلبي عشرون ومائة ونيف وأني لمن أكثر الأنصار مالا
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت ام سلیم (رض) کے یہاں تشریف لائے، انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے کھجوریں اور گھی پیش کیا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس دن روزے سے تھے اس لیے فرمایا کہ کھجوریں اس کے برتن میں اور گھی اس کی بالٹی میں ڈال دو ، پھر گھر کے ایک کونے میں کھڑے ہو کر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو رکعت نماز پڑھی، ہم نے بھی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز پڑھی، پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ام سلیم (رض) اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعاء فرمائی، حضرت ام سلیم (رض) نے عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میری ایک خاص چیز بھی ہے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا وہ کیا ہے ؟ عرض کیا آپ کا خادم انس، اس پر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دنیا و آخرت کی کوئی خیر ایسی نہ تھی جو میرے لیے نہ مانگی ہو اور فرمایا اے اللہ ! اسے مال اور اولاد عطاء فرما اور ان میں برکت عطاء فرما، وہ خود کہتے ہیں کہ مجھے میری بیٹی نے بتایا ہے کہ میری نسل میں سے ایک سو چوبیس سے زائد آدمی فوت ہو کر دفن ہوچکے ہیں اور میں مال و دولت میں تمام انصار سے بڑھ کر ہوں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط البخاري
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔