- رسالہ نمبر (معیاری)
- 12947
- قرطبہ نمبر
- 12970
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 187
مسند (صحابی کا باب): مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي عن يحيى بن أبي إسحاق عن أنس قال : أقبلنا من خيبر أنا وأبو طلحة ورسول الله صلى الله عليه وسلم وصفية رديفته قال فعثرت ناقة رسول الله صلى الله عليه وسلم فصرع رسول الله صلى الله عليه وسلم وصرعت صفية قال فاقتحم أبو طلحة فقال يا رسول الله جعلني الله فداك قال أشك قال ذاك أم لا أضررت قال لا عليك المرأة قال فألقى أبو طلحة على وجهه الثوب فانطلق إليها فمد ثوبه عليها ثم أصلح لها رحلها فركبنا ثم اكتنفناه أحدنا عن يمينه والآخر عن شماله فلما أشرفنا على المدينة أو كنا بظهر الحرة قال رسول الله صلى الله عليه وسلم آيبون عابدون تائبون لربنا حامدون فلم يزل يقولهن حتى دخلنا المدينة
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حضرت انس بن مالک (رض) سے مروی ہے کہ میں اور حضرت ابوطلحہ (رض) خیبر سے واپس آرہے تھے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے حضرت صفیہ (رض) سوار تھیں، ایک مقام پر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اونٹنی پھسل گئی، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور حضرت صفیہ (رض) گرگئے، حضرت ابوطلحہ (رض) تیزی سے وہاں پہنچے اور کہنے لگے یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اللہ مجھے آپ پر قربان کرے، کوئی چوٹ تو نہیں آئی ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا نہیں، خاتون کی خبر لو، چنانچہ حضرت ابوطلحہ (رض) اپنے چہرے پر کپڑا ڈال کر ان کے پاس پہنچے اور حضرت صفیہ (رض) پر کپڑا ڈال دیا، اس کے بعد سواری کو دوبارہ تیار کیا، پھر ہم سب سوار ہوگئے اور ہم میں سے ایک نے دائیں جانب سے اور دوسرے نے بائیں جانب سے اسے اپنے گھیرے میں لے لیا، جب ہم لوگ مدینہ منورہ کے قریب پہنچے یا پتھریلے علاقوں کی پشت پر پہنچے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ( آيِبُونَ عَابِدُونَ تَائِبُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ ) ہم اللہ کی عبادت کرتے ہوئے، توبہ کرتے ہوئے اور اپنے رب کی تعریف کرتے ہوئے واپس آئے ہیں، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسلسل یہ جملے کہتے رہے تاآنکہ ہم مدینہ منورہ میں داخل ہوگئے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (98٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔
وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے
عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ أَقْبَلْنَا مِنْ خَيْبَرَ أَنَا وَأَبُو طَلْحَةَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَفِيَّةُ رَدِيفَتُهُ قَالَ فَعَثَرَتْ نَاقَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصُرِعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصُرِعَتْ صَفِيَّةُ قَالَ فَاقْتَحَمَ أَبُو طَلْحَةَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاكَ قَالَ أَشُكُّ قَالَ ذَاكَ أَمْ لَا أَضُرِرْتَ قَالَ لَا عَلَيْكَ الْمَرْأَةَ قَالَ فَأَلْقَى أَبُو طَلْحَةَ عَلَى وَجْهِهِ الثَّوْبَ فَانْطَلَقَ إِلَيْهَا فَمَدَّ ثَوْبَهُ عَلَيْهَا ثُمَّ أَصْلَحَ لَهَا رَحْلَهَا فَرَكِبْنَا ثُمَّ اكْتَنَفْنَاهُ أَحَدُنَا عَنْ يَمِينِهِ وَالْآخَرُ عَنْ شِمَالِهِ فَلَمَّا أَشْرَفْنَا عَلَى الْمَدِينَةِ أَوْ كُنَّا بِظَهْرِ الْحَرَّةِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آيِبُونَ عَابِدُونَ تَائِبُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ فَلَمْ يَزَلْ يَقُولُهُنَّ حَتَّى دَخَلْنَا الْمَدِينَةَ
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔