- رسالہ نمبر (معیاری)
- 1277
- قرطبہ نمبر
- 1276
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 149
مسند (صحابی کا باب): مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يزيد أنبأنا الحجاج بن أرطاة عن الحكم عن القاسم بن مخيمرة عن شريح بن هانئ قال : سألت عائشة رضي الله عنها عن المسح على الخفين فقالت سل عليا فهو أعلم بهذا منى هو كان يسافر مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فسألت عليا رضي الله عنه فقال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم للمقيم يوم وليلة وللمسافر ثلاثة أيام ولياليهن
اردو ترجمہ
حضرت علی (رض) کی مرویات
شریح بن ہانی کہتے ہیں کہ میں نے موزوں پر مسح کے حوالے سے حضرت عائشہ صدیقہ (رض) سے ایک سوال پوچھا تو انھوں نے فرمایا کہ یہ سوال تم حضرت علی (رض) سے پوچھو انھیں اس مسئلے کا زیادہ علم ہوگا کیونکہ وہ نبی صلی اللہ علیہ کے ساتھ سفر میں بھی رہتے تھے، چنانچہ میں نے حضرت علی (رض) سے پوچھا تو انھوں نے فرمایا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا مسافر کے لیے تین دن اور تین رات موزوں پر مسح کرنے کی اجازت ہے اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
صحيح
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔