- رسالہ نمبر (معیاری)
- 12532
- قرطبہ نمبر
- 12554
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 151
مسند (صحابی کا باب): مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الصمد حدثني أبي ثنا عبد العزيز قال : دخلنا على أنس بن مالك مع ثابت فقال له اني اشتكيت فقال ألا أرقيك برقية أبي القاسم عليه الصلاة والسلام قال بلى قال قل اللهم رب الناس مذهب البأس اشف أنت الشافي لا شافي الا أنت اشف شفاء لا يغادر سقما
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
عبدالعزیز (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم لوگ حضرت انس (رض) کے پاس ثابت کے ساتھ گئے، ثابت نے اپنی بیماری کے متعلق بتایا، انھوں نے فرمایا کیا میں تمہیں وہ منتر نہ بتاؤں جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کرتے تھے ؟ انھوں نے کہا کیوں نہیں، فرمایا یوں کہو اے اللہ ! لوگوں کے رب ! تکالیف کو دور کرنے والے ! شفاء عطاء فرما کہ تو ہی شفاء دینے والا ہے، تیرے علاوہ کوئی شفاء دینے والا نہیں ہے، ایسی شفاء عطاء فرما جو بیماری کا نام ونشان بھی نہ چھوڑے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔