- رسالہ نمبر (معیاری)
- 12530
- قرطبہ نمبر
- 12552
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 151
مسند (صحابی کا باب): مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الصمد ثنا أبي ثنا عبد العزيز عن أنس قال : بينما نبي الله صلى الله عليه وسلم في نخل لنا لأبي طلحة يتبرز لحاجته قال وبلال يمشي وراءه يكرم نبي الله صلى الله عليه وسلم ان يمشي إلى جنبه فمر نبي الله صلى الله عليه وسلم بقبر فقام حتى لم إليه بلال فقال ويحك يا بلال هل تسمع ما أسمع قال ما أسمع شيئا قال صاحب القبر يعذب قال فسئل عنه فوجد يهوديا
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت ابوطلحہ (رض) کے باغات میں قضاء حاجت کے لیے جارہے تھے، حضرت بلال (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے چل رہے تھے اور وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پہلو میں چلنا بےادبی سمجھتے تھے، چلتے چلتے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا گذر ایک قبر کے پاس سے ہوا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہاں کھڑے ہوگئے یہاں تک کہ حضرت بلال (رض) بھی آپہنچے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہائے بلال ! کیا تمہیں بھی وہ آواز سنائی دے رہی ہے جو میں سن رہا ہوں ؟ انھوں نے عرض کیا کہ مجھے تو کوئی آواز سنائی نہیں دے رہی، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس قبر والے کو عذاب ہو رہا ہے، پوچھنے پر معلوم ہوا کہ وہ یہودی تھا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔