مسند احمد 12471

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
12471
قرطبہ نمبر
12493
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 3، صفحہ 144

مسند (صحابی کا باب): مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يونس ثنا شيبان عن قتادة عن أنس قال وحدث أنس بن مالك : أن نبي الله صلى الله عليه وسلم أمر ببضعة وعشرين رجلا من صناديد قريش فالقوا في طوى من أطواء بدر خبيث مخبث قال وكان إذا ظهر على قوم أقام بالعرصة ثلاث ليال قال فلما ظهر على بدر أقام ثلاث ليال حتى إذا كان الثالث أمر براحلته فشدت برحلها ثم مشى واتبعه أصحابه قالوا فما نراه ينطلق الا ليقضي حاجته قال حتى قام على شفة الطوي قال فجعل يناديهم بأسمائهم وأسماء آبائهم يا فلان بن فلان أسركم أنكم أطعتم الله ورسوله هل وجدتم ما وعدكم ربكم حقا قال عمر يا نبي الله ما تكلم من أجساد لا أرواح فيها قال والذي نفس محمد بيده ما أنتم بأسمع لما أقول منهم قال قتادة أحياهم الله عز وجل له حتى سمعوا قوله توبيخا وتصغيرا ونقيمه

اردو ترجمہ

حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات

حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیس سے کچھ زائد سرداران قریش کے متعلق حکم فرمایا کہ انھیں کھینچ کر بدر کے ایک کنویں میں ان کی تمام تر خباثتوں کے ساتھ پھینک دیا جائے، چنانچہ ایسا ہی ہوا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا معمول تھا کہ کسی قوم پر فتح حاصل ہونے کے بعد وہاں تین راتیں رکتے تھے، اہل بدر پر فتح پانے کے بعد نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہاں بھی تین راتیں رکے رہے، تیسرے دن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سواری تیار کرنے کا حکم دیا، سواری تیار ہوگئی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک طرف کو چل پڑے، صحابہ (رض) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے تھے، ہمارا خیال تھا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قضاء حاجت کے لیے جا رہے ہیں، لیکن نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کنویں کے دہانے پر پہنچ کر رک گئے اور انھیں ان کے اور ان کے باپوں کے نام سے پکار پکار کر آوازیں دینے لگے اور فرمانے لگے کہ کیا اب تمہیں یہ بات اچھی لگ رہی ہے کہ کاش ! تم نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی ہوتی ؟ کیا تم سے تمہارے رب نے جو وعدہ کیا تھا تم نے اسے سچ پایا ؟ حضرت عمر (رض) نے عرض کیا اے اللہ کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ ایسے جسموں سے بات کر رہے ہیں جن میں روح نہیں ہے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے، میں ان سے جو کہہ رہا ہوں تم ان سے زیادہ نہیں سن رہے۔ قتادہ (رح) کہتے ہیں کہ اللہ نے انھیں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بات سننے کے لیے دوبارہ زندگی عطاء فرمائی تھی اور اس کا مقصد زجر و توبیخ، ان کی تحقیر اور سزا تھی۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده صحيح على شرط الشيخين

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

0 ہم الفاظ · 2 جزوی

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔