- رسالہ نمبر (معیاری)
- 12280
- قرطبہ نمبر
- 12302
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 127
مسند (صحابی کا باب): مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا أبو عامر ثنا عبد الرحمن بن أبي الموالي عن موسى بن إبراهيم بن أبي ربيعة عن أبيه قال : دخلنا على أنس بن مالك وهو يصلي في ثوب واحد ملتحفا ورداؤه موضوع قال فقلت له تصلي في ثوب واحد قال اني رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي هكذا
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
ابراہیم بن ابی ربیعہ (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم لوگ حضرت انس (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئے، وہ اس وقت ایک کپڑے میں لپٹ کر نماز پڑھ رہے تھے، حالانکہ ان کی چادر پاس ہی پڑی ہوئی تھی، میں نے ان سے عرض کیا کہ آپ ایک کپڑے میں نماز پڑھ رہے تھے ؟ انھوں نے فرمایا کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بھی اسی طرح نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حديث صحيح , وهذا إسناد حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔