- رسالہ نمبر (معیاری)
- 12044
- قرطبہ نمبر
- 12063
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 107
مسند (صحابی کا باب): مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا بن أبي عدي عن حميد عن أنس قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : لا تسألوني عن شيء إلى يوم القيامة الا حدثتكم قال فقال عبد الله بن حذافة يا رسول الله من أبي قال أبوك حذافة فقالت أمه ما أردت إلى هذا قال أردت ان أستريح قال وكان يقال فيه قال حميد وأحسب هذا عن أنس قال فغضب رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال عمر رضينا بالله ربا وبالإسلام دينا وبمحمد صلى الله عليه وسلم نبيا نعوذ بالله من غضب الله وغضب رسوله
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حضرت انس بن مالک (رض) سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا قیامت تک ہونے والی کسی چیز کے متعلق تم مجھ سے اس وقت تک سوال نہ کیا کرو جب تک میں تم سے خود بیان نہ کر دوں، اس کے باوجود عبداللہ بن حذافہ (رض) نے پوچھ لیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرا باپ کون ہے ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تمہارا باپ حذافہ ہے، ان کی والدہ نے ان سے کہا کہ تمہارا اس سے کیا مقصد تھا ؟ انھوں نے کہا کہ میں لوگوں کی باتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا تھا، دراصل ان کے متعلق کچھ باتیں مشہور تھیں۔ بہرحال ! ان کے سوال پر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ناراض ہوگئے، اس پر حضرت عمر (رض) کہنے لگے کہ ہم اللہ کو اپنا رب مان کر، اسلام کو اپنا دین قرار دے کر اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اپنا نبی مان کر خوش اور مطمئن ہیں اور ہم اللہ اور اس کے رسول کی ناراضگی سے اللہ کی پناہ میں آتے ہیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔