- رسالہ نمبر (معیاری)
- 11961
- قرطبہ نمبر
- 11979
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 99
مسند (صحابی کا باب): مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا هشيم أنا حميد الطويل أنا بكر بن عبد الله المزني قال سمعت أنس بن مالك يحدث قال : سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يلبي بالحج والعمرة جميعا فحدثت بن عمر بذلك فقال لبي بالحج وحده فلقيت أنسا فحدثته بقول بن عمر فقال ما تعدونا الا صبيانا سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول لبيك عمرة وحجا
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
بکر بن مزنی (رح) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس (رض) کو یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حج اور عمرہ کا تلبیہ اکٹھے پڑھتے ہوئے سنا ہے، تو میں نے یہ حدیث حضرت ابن عمر (رض) سے بیان کی، وہ کہنے لگے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تو صرف حج کا تلبیہ پڑھا تھا، جب میری ملاقات حضرت انس (رض) سے ہوئی تو میں نے انھیں حضرت ابن عمر (رض) کی بات بتائی، وہ کہنے لگے کہ تم لوگ ہمیں بچہ سمجھتے ہو ؟ میں نے خود نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو " لبیک عمرۃ وحجا " کہتے ہوئے سنا ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔