- رسالہ نمبر (معیاری)
- 11864
- قرطبہ نمبر
- 11882
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 91
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي سعيد الخدري رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا صفوان ثنا أنيس بن أبي يحيى عن أبيه عن أبي سعيد الخدري : ان رجلا من بني عمرو بن عوف ورجلا من بني خدرة امتريا في المسجد الذي أسس على التقوى فقال العوفي هو مسجد قباء وقال الخدري هو مسجد رسول الله صلى الله عليه وسلم فأتيا رسول الله صلى الله عليه وسلم فسألاه عن ذلك فقال هو مسجدي هذا وفي ذلك خير كثير
اردو ترجمہ
حضرت ابوسعید خدری (رض) کی مرویات
حضرت ابوسعید خدری (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ بنو خدرہ اور بنو عمرو بن عوف کے دو آدمیوں کے درمیان اس مسجد کی تعیین میں اختلاف رائے پیدا ہوگیا، جس کی بنیاد پہلے دن سے ہی تقویٰ پر رکھی گئی، عمروی کی رائے مسجد قباء کے متعلق تھی اور خدری کی مسجد نبوی کے متعلق تھی، وہ دونوں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اس کے متعلق پوچھا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فیصلہ کرتے ہوئے فرمایا اس سے مراد میری مسجد ہے اور مسجد قباء میں خیر کثیر ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔