- رسالہ نمبر (معیاری)
- 11859
- قرطبہ نمبر
- 11877
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 90
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي سعيد الخدري رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا الضحاك بن مخلد عن عبد الحميد بن جعفر حدثني أبي عن سعيد بن عمير الأنصاري قال جلست إلى عبد الله بن عمر وأبي سعيد الخدري فقال أحدهما لصاحبه اني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يذكر : انه يبلغ العرق من الناس يوم القيامة فقال أحدهما إلى شحمته وقال الآخر يلجمه فخط بن عمر وأشار أبو عاصم بأصبعه من أسفل شحمة أذنيه إلى فيه فقال ما أرى ذاك الا سواء
اردو ترجمہ
حضرت ابوسعید خدری (رض) کی مرویات
سعید بن عمیر انصاری (رض) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت ابن عمر (رض) اور ابوسعید خدری (رض) کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا، ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قیامت کے دن لوگوں کو خوب پسینہ آئے گا، ان میں سے ایک نے فرمایا " کان کی لو تک " اور دوسرے نے بتایا کہ " اس کے منہ میں وہ پسینہ لگام کی طرح ہوگا " پھر حضرت ابن عمر (رض) نے کان کی لو کے نیچے سے منہ تک ایک لکیر کھینچ کر فرمایا میں تو اس حصے کو برابر سمجھتا ہوں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔