- رسالہ نمبر (معیاری)
- 11818
- قرطبہ نمبر
- 11836
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 86
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي سعيد الخدري رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يعقوب ثنا أبي عن الوليد بن كثير قال حدثني عبد الله بن أبي سلمة أن عبيد الله بن عبد الرحمن بن رافع حدثه أنه سمع أبا سعيد الخدري يحدث أنه قيل لرسول الله صلى الله عليه وسلم يا رسول الله أتتوضأ من بئر بضاعة وهى بئر يطرح فيها المحيض ولحوم الكلاب والنتن فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم : إن الماء طهور لا ينجسه شيء
اردو ترجمہ
حضرت ابوسعید خدری (رض) کی مرویات
حضرت ابوسعید خدری (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ کسی نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا کہ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا ہم بیر بضاعہ کے پانی سے وضو کرسکتے ہیں ؟ دراصل اس کنوئیں میں عورتوں کے گندے کپڑے، دوسری بدبو دار چیزیں اور کتوں کا گوشت پھینکا جاتا تھا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا پانی پاک ہوتا ہے، اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرسکتی۔ حضرت ابوسعید خدری (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو برسر منبر یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ لوگو ! میں نے شب قدر کو دیکھا لیکن پھر بھلا دی گئی، نیز میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے دونوں ہاتھوں پر سونے کے دو کنگن رکھ دیئے گئے، مجھے وہ بڑے گراں گذرے چنانچہ میں نے انھیں پھونک مار دی اور وہ غائب ہوگئے، میں نے اس کی تعبیر دو کذابوں سے کی یعنی یمن والا (اسود عنسی) اور یمامہ والا (مسیلمہ کذاب) حضرت ابوسعید خدری (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ کچھ لوگوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے حضرت علی (رض) کی شکایت لگائی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے درمیان خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور میں نے انھیں یہ فرماتے ہوئے سنا کہ لوگو ! علی سے شکوہ نہ کیا کرو، بخدا ! وہ اللہ کی ذات میں یا اللہ کی راہ میں بڑا سخت آدمی ہے۔ حضرت ابوسعید خدری (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ کسی نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا کہ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا ہم بیر بضاعہ کے پانی سے وضو کرسکتے ہیں ؟ دراصل اس کنوئیں میں عورتوں کے گندے کپڑے، دوسری بدبو دار چیزیں اور کتوں کا گوشت پھینکا جاتا تھا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا پانی پاک ہوتا ہے، اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرسکتی۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حديث صحيح بطرقه وشواهده
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔