- رسالہ نمبر (معیاری)
- 11203
- قرطبہ نمبر
- 11219
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 26
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي سعيد الخدري رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي حدثنا يحيى بن سعيد عن مالك حدثني أيوب بن حبيب عن أبي المثنى قال كنت عند مروان فدخل أبو سعيد فقال : سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم ينهى عن النفخ في الشراب قال نعم فقال رجل اني لا أروي من نفس واحد قال ابنه عنك ثم تنفس قال أرى فيه القذاة قال فاهرقها
اردو ترجمہ
حضرت ابوسعید خدری (رض) کی مرویات
ابوالمثنیٰ (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں مروان کے پاس تھا کہ حضرت ابوسعید خدری (رض) بھی تشریف لے آئے، مروان نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مشروبات میں سانس لینے سے منع فرماتے ہوئے سنا ہے ؟ انھوں نے فرمایا ہاں ! ایک آدمی کہنے لگا میں ایک ہی سانس میں سیراب نہیں ہوسکتا، میں کیا کروں ؟ انھوں نے فرمایا برتن کو اپنے منہ سے جدا کر کے پھر سانس لیا کرو، اس نے کہا کہ اگر مجھے اس میں کوئی تنکا وغیرہ نظر آئے تب بھی پھونک نہ ماروں ؟ فرمایا اسے بہا دیا کرو
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح رجاله ثقات رجال الشيخين غير أيوب بن حبيب
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔