- رسالہ نمبر (معیاری)
- 11197
- قرطبہ نمبر
- 11213
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 25
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي سعيد الخدري رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يحيى بن سعيد عن بن عجلان ثنا عياض عن أبي سعيد قال : دخل رجل المسجد يوم الجمعة والنبي صلى الله عليه وسلم على المنبر فدعاه فأمره ان يصلي ركعتين ثم دخل الجمعة الثانية ورسول الله صلى الله عليه وسلم على المنبر فدعاه فأمره ثم دخل الجمعة الثالثة فأمره ان يصلي ركعتين ثم قال تصدقوا ففعلوا فأعطاه ثوبين مما تصدقوا ثم قال تصدقوا فالقي أحد ثوبيه فانتهره رسول الله صلى الله عليه وسلم وكره ما صنع ثم قال انظروا إلى هذا فإنه دخل المسجد في هيئة بذة فدعوته فرجوت ان تعطوا له فتصدقوا عليه وتكسوه فلم تفعلوا فقلت تصدقوا فتصدقوا فأعطيته ثوبين مما تصدقوا ثم قلت تصدقوا فألقى أحد ثوبيه خذ ثوبك وانتهره
اردو ترجمہ
حضرت ابوسعید خدری (رض) کی مرویات
حضرت ابوسعید خدری (رض) سے مروی ہے کہ ایک آدمی جمعہ کے دن مسجد نبوی میں داخل ہوا اس وقت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر پر خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے بلا کردو رکعتیں پڑھنے کا حکم دیا، پھر یکے بعد دیگرے دو آدمی اور آئے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں بھی یہی حکم دیا، پھر لوگوں کو صدقہ دینے کی ترغیب دی، لوگ صدقات دینے لگے، پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان صدقات میں سے دو کپڑے لے کر اس آنے والے کو دے دئیے اور فرمایا کہ لوگو ! صدقہ دو ، اس پر اس آدمی نے ایک کپڑا صدقات میں ڈال دیا، اس کی اس حرکت پر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے ڈانٹا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس کی یہ حرکت ناگوار گذری، چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اس شخص کو دیکھو، یہ مسجد میں پراگندہ حالت میں آیا تھا، میں نے اسے بلایا، مجھے امید تھی کہ تم اسے کچھ دے کر اس پر صدقہ کرو گے اور اسے صاف کپڑے پہناؤ دوگے، لیکن تم نے ایسا نہ کیا، پھر میں نے تم سے صراحۃً صدقہ کرنے کے لیے کہا، تم نے صدقہ کیا اور میں نے اس میں سے دو کپڑے اسے دے دئیے، پھر دوبارہ صدقہ کی ترغیب دی تو اس نے ان میں سے ایک کپڑا اس میں ڈال دیا، یہ اپنا کپڑالے لو، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے ڈانٹ کر فرمایا
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده قوي رجاله ثقات رجال الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔