مسند احمد 11090

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
11090
قرطبہ نمبر
11105
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 3، صفحہ 12

مسند (صحابی کا باب): مسند أبي سعيد الخدري رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا محمد بن عبد الله بن الزبير ثنا هشام يعني بن سعد عن زيد بن أسلم : ان عبد الله بن عمر فتح خوخة له وعنده أبو سعيد الخدري فخرجت عليهم حية فأمر عبد الله بن عمر بقتلها فقال أبو سعيد أما علمت أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أمر أن يؤذنهن قبل أن يقتلهن

اردو ترجمہ

حضرت ابوسعید خدری (رض) کی مرویات

زید بن اسلم (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ عبداللہ بن عمر (رض) نے اپنی کھڑکی کھولی، تو وہاں سے ایک سانپ نکل آیا، اس وقت وہاں حضرت ابوسعید خدری (رض) بھی بیٹھے ہوئے تھے، حضرت ابن عمر (رض) نے سانپ کو مارنے کا حکم دیا، اس پر حضرت ابوسعید (رض) نے فرمایا کیا آپ کے علم میں یہ بات نہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا ہے کہ انھیں مارنے سے پہلے مطلع کردیا جائے۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده حسن في الشواهد

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

5 راوی · 1 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. عن
    زيد بن أسلم✓ پروفائل

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔