- رسالہ نمبر (معیاری)
- 11029
- قرطبہ نمبر
- 11043
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 6
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي سعيد الخدري رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا سفيان ثنا يزيد بن خصيفة عن بسر بن سعيد عن أبي سعيد الخدري قال : كنت في حلقة من حلق الأنصار فجاءنا أبو موسى كأنه مذعور فقال ان عمر أمرني أن آتيه فأتيته فاستأذنت ثلاثا فلم يؤذن لي فرجعت وقد قال ذلك رسول الله صلى الله عليه وسلم من استأذن ثلاثا فلم يؤذن له فليرجع فقال لتجيئن ببينة على الذي تقول وإلا أوجعتك قال أبو سعيد فأتانا أبو موسى مذعورا أو قال فزعا فقال أستشهدكم فقال أبي بن كعب لا يقوم معك الا أصغر القوم قال أبو سعيد وكنت أصغرهم فقمت معه وشهدت أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال من استأذن ثلاثا فلم يؤذن له فليرجع
اردو ترجمہ
حضرت ابوسعید خدری (رض) کی مرویات
حضرت ابوسعید (رض) کہتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ انصار کے ایک حلقے میں بیٹھا ہوا تھا کہ ہمارے پاس حضرت ابوموسیٰ اشعری (رض) گھبرائے ہوئے آئے اور کہنے لگے کہ مجھے حضرت عمر (رض) نے اپنے پاس آنے کا حکم دیا تھا، میں نے ان کے پاس جا کر تین مرتبہ اندر آنے کی اجازت مانگی لیکن مجھے اجازت نہیں ملی اور میں واپس آگیا، کیونکہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے کہ جو شخص تین مرتبہ اجازت مانگے اور اسے اجازت نہ ملے تو اسے واپس لوٹ جانا چاہیے، اب حضرت عمر (رض) کہہ رہے ہیں کہ یا تو اس پر کوئی گواہ پیش کرو ورنہ میں تمہیں سزا دوں گا، میں آپ میں سے کسی کو گواہ بنانے کے لیے آیا ہوں، اس پر حضرت ابی بن کعب (رض) نے فرمایا کہ اس معاملے میں تو آپ کے ساتھ ہم میں سے سب سے چھوٹی عمر کا لڑکا بھی جاسکتا ہے، میں ان لوگوں میں سب سے چھوٹا تھا اس لیے میں ان کے ساتھ چلا گیا اور جا کر اس بات کی شہادت دے دی کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے واقعی یہ فرمایا ہے کہ جو شخص تین مرتبہ اجازت مانگے اور اسے اجازت نہ ملے تو اسے واپس لوٹ جانا چاہیے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔