شمائل ترمذی 390

شمائل ترمذی — مؤلف: امام ترمذی (م ۲۷۹ھ)

کتاب
شمائل ترمذی (الشمائل المحمدية)
حدیث نمبر
390

مطبوعہ نسخوں میں اس کتاب کی نمبر بندی مختلف ہے، اس لیے یہ نمبر آپ کے مطبوعہ نسخے سے مختلف ہو سکتا ہے۔

باب: The Legacy Of Sayyidina Rasoolullah

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلالُ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ، قَالَ‏:‏ سَمِعْتُ مَالِكَ بْنَ أَنَسٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ، قَالَ‏:‏ دَخَلْتُ عَلَى عُمَرَ فَدَخَلَ عَلَيْهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ، وَطَلْحَةُ، وَسَعْدٌ، وَجَاءَ عَلِيٌّ، وَالْعَبَّاسُ، يَخْتَصِمَانِ، فَقَالَ لَهُمْ عُمَرُ‏:‏ أَنْشُدُكُمْ بِالَّذِي بِإِذْنِهِ تَقُومُ السَّمَاءُ وَالأَرْضُ، أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم، قَالَ‏:‏ لا نُورَثُ، مَا تَرَكْنَاهُ صَدَقَةٌ، فَقَالُوا‏:‏ اللَّهُمَّ نَعَمْ وَفِي الْحَدِيثِ قِصَّةٌ طَوِيلَةٌ‏.‏

اردو اور انگریزی ترجمہ

حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی میراث کا ذکر

مالک بن اوس (رض) کہتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا تو ان کے پاس عبدالرحمن بن عوف اور طلحہ اور سعد بن ابی وقاص بھی تشریف لائے۔ (اس کے تھوڑی دیر بعد) حضرت عباس اور حضرت علی (رض) جھگڑتے ہوئے تشریف لائے۔ عمر (رض) نے ان سب حضرات کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا کہ اس ذات پاک کی قسم دے کر پوچھتا ہوں جس کے حکم سے زمین و آسمان قائم ہیں کیا تمہیں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس ارشاد کا علم ہے ہم انبیاء کی جماعت کسی کو اپنا وارث نہیں بناتے جو کچھ ہم ترکہ چھوڑ جاتے ہیں وہ سب صدقہ ہوتا ہے ان سب حضرات نے فرمایا کہ بیشک یہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے اس حدیث میں ایک طویل قصہ ہے۔

Maalik bin Aws bin Al-Hadthaan says: ''I attended the assembly of 'Umar Radiyallahu 'Anhu, At that time 'Abdurrahmaan bin 'Awf Radiyallahu 'Anhu and Sa'd bin Abi Waqqaas Radiyallahu 'Anhu were also present. (After a little while) 'Abbaas Radiyaalhu 'Anhu and Ali Radiyallahu 'Anhu came to solve a disagreement. 'Umar Radiyallhu 'Anhu said to them: 'I swear an oath by the One with whose command the skies and earth function, and I ask you, do you know of the saying of Rasulullah Sallallhu 'Alayhi Wasallam that we (the ambiyaa-prophets), do not make anybody our heirs. Whatever wealth we leave behind, is all left as sadaqah'. All those present replied: 'Verily true'. This hadith has a long story.

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

اس حدیث کا درجہ درج نہیں۔ رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

5 راوی · 2 کی شناخت یقینی
  1. امام ترمذیؒ (م ۲۷۹ھ)(مصنف)
  2. حَدَّثَنَا
  3. حَدَّثَنَا
  4. سَمِعْتُ
  5. عَنِ
  6. عَنْ

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔