شمائل ترمذی 375

شمائل ترمذی — مؤلف: امام ترمذی (م ۲۷۹ھ)

کتاب
شمائل ترمذی (الشمائل المحمدية)
حدیث نمبر
375

مطبوعہ نسخوں میں اس کتاب کی نمبر بندی مختلف ہے، اس لیے یہ نمبر آپ کے مطبوعہ نسخے سے مختلف ہو سکتا ہے۔

باب: The Death Of Sayyidina Rasoolullah

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ وَهُوَ ابْنُ الْمُلَيْكِيِّ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ‏:‏ لَمَّا قُبِضَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم، اخْتَلَفُوا فِي دَفْنِهِ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ‏:‏ سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم، شَيْئًا مَا نَسِيتُهُ، قَالَ‏:‏ مَا قَبَضَ اللَّهُ نَبِيًّا إِلا فِي الْمَوْضِعِ الَّذِي يُحِبُّ أَنْ يُدْفَنَ فِيهِ، ادْفِنُوهُ فِي مَوْضِعِ فِرَاشِهِ‏.‏

اردو اور انگریزی ترجمہ

حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وصال کا ذکر

حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وصال کے وقت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دفن میں صحابہ (رض) کا اختلاف ہوا ( کسی نے مسجد نبوی کو پسند کیا اور کسی نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ (رض) کے قرب کی وجہ سے بقیع کو کسی کا خیال جد اعلیٰ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے مدفن پر پہنچانے کا ہوا تو کسی کا وطن اصلی مکہ مکرمہ واپس لانے کا۔ غرض مختلف رائیں ہو رہی تھیں) کہ حضرت ابوبکر (رض) نے فرمایا کہ میں نے خود حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک بات سنی ہے جو مجھے خوب یاد ہے کہ انبیاء (علیہم السلام) کا وصال اسی جگہ ہوتا ہے جہاں ان کا پسندیدہ دفن ہو۔ اس لیے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو آپ کے وصال ہی کی جگہ دفن کرنا چاہیے۔

'Aayesh Radiyallahu 'Anha narrates: ''After the demise of Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam, a disagreement arose (between the Sahaabah) regarding the burial. (Some perferred the Masjidun Nabawi, Some because of Sayyidina Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam's attachment to the Sahaabah, said the Baqi. Some said he should be buried next to his great grandfather, Ebrahim, 'Alayhi Salaam. Some said at his birth place in Makkah Mukarramah.etc.) Abubakr Radiyallahu 'Anhu thereupon said: 'I heard something from Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam which I did not forget (and remember very well). The death of the ambiyaa occurs in the very place where their burial is desired. Hence bury Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam at the place of his deathbed (where his death occurred)'''.

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

اس حدیث کا درجہ درج نہیں۔ ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

5 راوی · 1 کی شناخت یقینی
  1. امام ترمذیؒ (م ۲۷۹ھ)(مصنف)
  2. حَدَّثَنَا
  3. حَدَّثَنَا
  4. عَنْ
  5. عَنِ
  6. عَنْ

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

1 ہم الفاظ · 0 جزوی · 2 متون کا گروہ

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔

وہی روایت (الفاظ ملتے ہیں)