شمائل ترمذی 313

شمائل ترمذی — مؤلف: امام ترمذی (م ۲۷۹ھ)

کتاب
شمائل ترمذی (الشمائل المحمدية)
حدیث نمبر
313

مطبوعہ نسخوں میں اس کتاب کی نمبر بندی مختلف ہے، اس لیے یہ نمبر آپ کے مطبوعہ نسخے سے مختلف ہو سکتا ہے۔

باب: The Weeping Of Sayyidina Rasoolullah

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلانَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ‏:‏ أَخَذَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم ابْنَةً لَهُ تَقْضِي فَاحْتَضَنَهَا فَوَضَعَهَا بَيْنَ يَدَيْهِ، فَمَاتَتْ وَهِيَ بَيْنَ يَدَيْهِ وَصَاحَتْ أُمُّ أَيْمَنَ، فَقَالَ يَعْنِي صلى الله عليه وسلم‏:‏ أَتَبْكِينَ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ‏؟‏ فَقَالَتْ‏:‏ أَلَسْتُ أَرَاكَ تَبْكِي‏؟‏ قَالَ‏:‏ إِنِّي لَسْتُ أَبْكِي، إِنَّمَا هِيَ رَحْمَةٌ، إِنَّ الْمُؤْمِنَ بِكُلِّ خَيْرٍ عَلَى كُلِّ حَالٍ، إِنَّ نَفْسَهُ تُنْزَعُ مِنْ بَيْنِ جَنْبَيْهِ، وَهُوَ يَحْمَدُ اللَّهَ تعالى ‏.‏

اردو اور انگریزی ترجمہ

حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی گریہ وزاری کا ذکر

حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایک لڑکی قریب الوفات تھیں۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو گود میں اٹھایا اور اپنے سامنے رکھ لیا۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے ہی رکھے رکھے ان کی وفات ہوگئی ام ایمن (جو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایک باندی تھیں) چلا کر رونے لگیں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کیا اللہ کے نبی کے سامنے ہی چلا کر رونا شروع کردیا۔ (چونکہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آنسو بھی ٹپک رہے تھے اس لیے انھوں نے عرض کیا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ بھی تو رو رہے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ یہ رونا ممنوع نہیں یہ اللہ کی رحمت ہے (کہ بندوں کے قلوب کو نرم فرمائیں اور ان میں شفقت ورحمت کا مادہ عطا فرمائیں) پھر حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ مومن ہر حال میں خیر ہی میں رہتا ہے حتی کہ خود اس کا نفس نکالا جاتا ہے اور وہ حق تعالیٰ شانہ کی حمد کرتا ہے۔

Ibn 'Abbaas Radiyallahu 'Anhu reports that one of the daughters of Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam was on her death bed. Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam picked her up and put her before him. She passed away in his presence. Ummi Ayman (who was a slave girl of Sayyidina Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam) began wailing aloud. Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam said: "Are you crying before the Messenger of Allah? (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) " (because tears were also flowing from the eyes of Sayyidina Rasulullah Sallallahu'Alayhi Wasallam). She said: 'Do I not see you cry?' Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam replied: "This crying is not prohibited. It is a mercy of Allah". (He softens the hearts of His servants, and creates love and mercy in them). Rasulullah Sallallahu'Alayhi Wasallam then said: "A Muslim is at peace at all times. even when his soul is being taken out, he is busy uttering the hamd (praises) of Allah".

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

اس حدیث کا درجہ درج نہیں۔ رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

6 راوی · 2 کی شناخت

خودکار شناخت، ابھی کسی عالم نے نظرِ ثانی نہیں کی

  1. امام ترمذیؒ (م ۲۷۹ھ)(مصنف)
  2. حَدَّثَنَا
  3. حَدَّثَنَا
  4. حَدَّثَنَا
  5. عَنْ
  6. عَنْ
  7. عَنِ

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ راویوں کی شناخت خودکار طور پر، چھپے ہوئے نام کو راویوں کی فہرست سے ملا کر کی گئی ہے؛ ابھی کسی عالم نے اس پر نظرِ ثانی نہیں کی۔ جس نام کی شناخت نہیں ہوئی، اُس پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجے راویوں کی فہرست کے ہیں؛ کتبِ رجال کے اپنے الفاظ کے لیے نام کھولیں۔ راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

1 ہم الفاظ · 0 جزوی · 2 متون کا گروہ

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔

وہی روایت (الفاظ ملتے ہیں)