- کتاب
- شمائل ترمذی (الشمائل المحمدية)
- حدیث نمبر
- 269
مطبوعہ نسخوں میں اس کتاب کی نمبر بندی مختلف ہے، اس لیے یہ نمبر آپ کے مطبوعہ نسخے سے مختلف ہو سکتا ہے۔
باب: Worship And Devotion Of Rasoolullah
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَقِيقٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ، عَنْ صَلاةِ رَسُولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم، عَنْ تَطَوُّعِهِ، فَقَالَتْ: كَانَ يُصَلِّي لَيْلا طَوِيلا قَائِمًا، وَلَيْلا طَوِيلا قَاعِدًا، فَإِذَا قَرَأَ وَهُوَ قَائِمٌ رَكَعَ وَسَجَدَ وَهُوَ قَائِمٌ، وَإِذَا قَرَأَ وَهُوَ جَالِسٌ رَكَعَ وَسَجَدَ وَهُوَ جَالِسٌ.
اردو اور انگریزی ترجمہ
حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عبادت کا ذکر
عبداللہ بن شقیق (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ (رض) سے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نوافل کے متعلق دریافت کیا انھوں نے فرمایا کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کے طویل حصہ میں نوافل کھڑے ہو کر پڑھتے تھے۔ اور طویل حصہ میں نوافل بیٹھ کر پڑھتے تھے۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادت شریفہ یہ تھی کہ جب کھڑے ہو کر قرآن مجید پڑھتے تو رکوع و سجود بھی کھڑے ہونے کی حالت میں ادا فرماتے اور جب قرآن مجید بیٹھ کر پڑھتے تو رکوع و سجود بھی بیٹھنے ہی کی حالت میں ادا فرماتے۔
'Abdullah bin Shaqeeq Radiyallahu' 'Anhu reports that he asked 'Aayeshah Radiyallahu 'Anha regarding the nawaafil prayers. She replied: "Rasulullah Sallallahu'Alayhi Wasallam performed nawaafil in the long part of the night whilst standing, and performed nawaafil in the long part of the night whilst sitting. His noble habit was that if he stood and recited (the Qur-aan) he performed ruku' and sajdah in a standing posture. If he recited whilst sitting, he performed the ruku' and sajdah in a sitting posture".
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
اس حدیث کا درجہ درج نہیں۔ ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔