- کتاب
- شمائل ترمذی (الشمائل المحمدية)
- حدیث نمبر
- 219
مطبوعہ نسخوں میں اس کتاب کی نمبر بندی مختلف ہے، اس لیے یہ نمبر آپ کے مطبوعہ نسخے سے مختلف ہو سکتا ہے۔
باب: The Speech Of rasoolullah
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جُمَيْعُ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعِجْلِيُّ، قَالَ: حدَّثنِي رَجُلٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ مِنْ وَلَدِ أَبِي هَالَةَ زَوْجِ خَدِيجَةَ يُكْنَى أَبَا عَبْدِ اللهِ، عَنِ ابْنٍ لأَبِي هَالَةَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ، قَالَ: سَأَلْتُ خَالِي هِنْدُ بْنُ أَبِي هَالَةَ، وَكَانَ وَصَّافًا، فَقُلْتُ: صِفْ لِي مَنْطِقَ رَسُولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم مُتَوَاصِلَ الأَحْزَانِ، دَائِمَ الْفِكْرَةِ، لَيْسَتْ لَهُ رَاحَةٌ، طَوِيلُ السَّكْتِ، لا يَتَكَلَّمُ فِي غَيْرِ حَاجَةٍ، يَفْتَتِحُ الْكَلامَ، وَيَخْتِمُهُ بِاسْمِ اللهِ تَعَالَى، وَيَتَكَلَّمُ بِجَوَامِعِ الْكَلِمِ، كَلامُهُ فَصْلٌ، لا فُضُولَ، وَلا تَقْصِيرَ، لَيْسَ بِالْجَافِي، وَلا الْمُهِينِ، يُعَظِّمُ النِّعْمَةَ وَإِنْ دَقَّتْ لا يَذُمُّ مِنْهَا شَيْئًا، غَيْرَ أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ يَذُمُّ ذَوَّاقًا وَلا يَمْدَحُهُ، وَلا تُغْضِبُهُ الدُّنْيَا، وَلا مَا كَانَ لَهَا، فَإِذَا تُعُدِّيَ الْحَقُّ، لَمْ يَقُمْ لِغَضَبِهِ شَيْءٌ، حَتَّى يَنْتَصِرَ لَهُ، وَلا يَغْضَبُ لِنَفْسِهِ، وَلا يَنْتَصِرُ لَهَا، إِذَا أَشَارَ بِكَفِّهِ كُلِّهَا، وَإِذَا تَعَجَّبَ قَلَبَهَا، وَإِذَا تَحَدَّثَ اتَّصَلَ بِهَا، وَضَرَبَ بِرَاحَتِهِ الْيُمْنَى بَطْنَ إِبْهَامِهِ الْيُسْرَى، وَإِذَا غَضِبَ أَعْرَضَ وَأَشَاحَ، وَإِذَا فَرِحَ غَضَّ طَرْفَهُ، جُلُّ ضَحِكِهِ التَّبَسُّمُ، يَفْتَرُّ عَنْ مِثْلِ حَبِّ الْغَمَامِ.
اردو اور انگریزی ترجمہ
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی گفتگو کیسی ہوتی
حضرت امام حسن (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے ماموں ہند بن ابی ہالہ سے جو حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اوصاف اکثر بیان فرماتے ہیں عرض کیا کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی گفتگو کی کیفیت مجھ سے بیان فرمائیے، انھوں نے فرمایا کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (آخرت کے) غم میں متواتر مشغول رہتے۔ (ذات وصفات باری تعالیٰ یا امت کی بہبود کے) ہر وقت سوچ میں رہتے تھے ان امور کی وجہ سے کسی وجہ سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بےفکری اور راحت نہ ہوتی تھی (یا یہ کہ امور دینویہ کے ساتھ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو راحت نہ ملتی بلکہ دنیوی امور کے علاوہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو راحت اور چین ملتا تھا چنانچہ حدیث میں ہے کہ میری آنکھ کی ٹھنڈک نماز ہے) اکثر اوقات خاموش رہتے تھے بلا ضرورت گفتگو نہ فرماتے تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تمام گفتگو ابتدا سے انتہا تک منہ بھر کر ہوتی تھی (یہ نہیں کہ نوک زبان سے کٹتے ہوئے حروف کے ساتھ آدھی بات زبان سے کہی اور آدھی متکلم کے ذہن میں رہی جیسا کہ موجودہ زمانہ کے متکبرین کا دستور ہے) جامع الفاظ کے ساتھ (جن کے الفاظ تھوڑے ہوں اور معانی بہت ہوں) کلام فرماتے تھے، چنانچہ ملا علی قاری نے ایسی چالیس احادیث اپنی شرح میں جمع کی ہیں جو نہایت مختصر ہیں عربی حاشیہ پر نقل کردیں ہیں جو یاد کرنا چاہے اس کو دیکھ کر یاد کرلے) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا کلام ایک دوسرے سے ممتاز ہوتا تھا نہ اس میں فضولیات ہوتی تھی اور نہ کوتاہیاں کہ مطلب پوری طرح واضح نہ ہو، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سخت مزاج نہ تھے نہ کسی کی تذلیل فرماتے تھے، اللہ کی نعمت خواہ کتنی ہی تھوڑی ہو اس کو بہت بڑا سمجھتے تھے اس کی مذمت نہ فرماتے تھے البتہ کھانے کی اشیاء کی نہ مذمت فرماتے نہ تعریف فرماتے (مذمت نہ فرماتے تو ظاہر ہے کہ حق تعالیٰ شانہ کی نعمت ہے زیادہ تعریف نہ فرمانا اس لیے تھا کہ اس سے حرص کا شبہ ہوتا ہے البتہ اظہار رغبت یا کسی دلداری کی وجہ سے کبھی کبھی خاص خاص چیزوں کی تعریف بھی فرمائی ہے) دنیا اور دنیاوی امور کی وجہ سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کبھی غصہ نہ آتا تھا (چونکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان کی پروا بھی نہ ہوتی تھی اس لیے کبھی دنیوی نقصان پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کبھی غصہ نہ آتا تھا) البتہ کسی دینی امر اور حق بات سے کوئی شخص تجاوز کرتا تو اس وقت آپ کے غصہ کی کوئی شخص تاب نہ لاسکتا تھا اور کوئی اس کو روک بھی نہ سکتا تھا۔ یہاں تک کہ آپ اس کا انتقام نہ لے لیں۔ اپنی ذات کے لیے نہ کسی پر ناراض ہوتے تھے نہ اس کا انتقام لیتے تھے جب کسی وجہ سے کسی جانب اشارہ فرماتے تو پورے ہاتھ سے اشارہ فرماتے (اس کی وجہ بعض علماء نے یہ بتلائی ہے کہ انگلیوں سے اشارہ تواضع کے خلاف ہے اس لیے حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پورے ہاتھ سے اشارہ فرماتے اور بعض علماء نے یہ تحریر فرمائی کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادت شریفہ انگلی سے توحید کی طرف اشارہ فرمانے کی تھی اس لیے غیر اللہ کی طرف انگلی سے اشارہ نہ فرماتے تھے) جب کسی بات پر تعجب فرماتے تو ہاتھ پلٹ لیتے تھے اور جب بات کرتے تو ملا لیتے (کبھی گفتگو کے ساتھ ہاتھوں کو بھی حرکت فرماتے) اور کھلی داہنی ہتھیلی کو بائیں انگوٹھی کے اندرونی حصہ پر مارتے اور جب کسی پر ناراض ہوتے تو اس سے منہ پھیر لیتے اور بےتوجہی فرماتے اور یا درگزر فرماتے اور جب خوش ہوتے تو حیاء کی وجہ سے آنکھیں گویا بند فرما لیتے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اکثر ہنسی تبسم ہوتی تھی۔ اس وقت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دندان مبارک اولے کی طرح چمکدار سفید ظاہر ہوتے تھے۔
Imaam Hasan radiyallahu anhu says, “I asked my (maternal) uncle Hind ibn Abi Haalah, who always described the noble features of Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam to describe to me the manner in which Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam spoke. He replied that Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam was always worried (about the hereafter). And always busy thinking (about the attributes of Allah and the betterment of the Ummah). Because of these things he was never free from thought and never rested (or because of worldly affairs he did not gain rest, but gained rest and contentment from religious well being. It is mentioned in the hadith that the coolness of my eyes is in salaah). He always spoke clearly from beginning to end. (He did not speak in a manner where only half sentences are spoken and the other half remained in the mind of the speaker, as is prevalent among snobbish high-minded and proud people). He spoke concisely, where the words are less and meaning more. (Mulla Ali Qaari has collected forty such ahaadith in his commentary which are very short. Those who wish may refer to it and memorise it). Every word was clearer than the previous one. There was no nonsensical talk, nor was there half-talks’ where the meaning was not complete and could not be grasped. He was not short-tempered, nor did he disgrace anyone. He always greatly appreciated the blessings of Allah even though it might be very minute, he did not criticize it. He did not criticize food, nor over-praised it (The reason for not criticizing food is clear, that it is a blessing from Allah. The reason for not praising it is because it might be felt that one is gluttonous. Nevertheless, he praised food if it was to make someone happy, and sometimes praised some special things). He was never angered for anything materialistic. (The reason being that he did not pay much attention, and did not care much about materialistic things). If someone exceeded the limits in religious matters or against the truth, he became so angry that no one could endure it, nor could anybody stop it till he avenged it. If for some reason he made a gesture or pointed at something, he did it with a full hand. (The ulama say the reason being that it is against humbleness to point with one finger only. Some ulama say it was his noble habit to signal oneness of Allah with one finger, therefore he did not signal anyone in that manner). When he was surprised by something he turned his hands, and when he spoke sometimes while talking, he moved his hands, he sometimes hit the palm of his right hand with the inside part of his left thumb. When he became angry with someone, he turned his face away from that person, and did not pay attention to that person or he forgave that person. When he was happy due to humility it seemed as if he had closed his eyes. The laugh of Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam was mostly a smile, at that moment his mubarak front teeth glittered like white shining hailstone.
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
اس حدیث کا درجہ درج نہیں۔ ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔