موطا امام مالک 1146

موطا امام مالک — مؤلف: امام مالک بن انس (م ۱۷۹ھ)

کتاب
موطا امام مالک (موطأ مالك)
حدیث نمبر
1146

نمبر بندی اس ویب سائٹ کے زیرِ استعمال نسخے کے مسلسل نمبر کے مطابق ہے۔ اگر آپ کا ماخذ کسی اور نسخے سے ہے تو نمبر مختلف ہو سکتا ہے — متن ملا کر دیکھیں۔

باب: Marriage

وَحَدَّثَنِي عَنْ مَالِكٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ، وَعُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ، كَانَا يَقُولاَنِ فِي الرَّجُلِ يَكُونُ عِنْدَهُ أَرْبَعُ نِسْوَةٍ فَيُطَلِّقُ إِحْدَاهُنَّ الْبَتَّةَ أَنَّهُ يَتَزَوَّجُ إِنْ شَاءَ وَلاَ يَنْتَظِرُ أَنْ تَنْقَضِيَ عِدَّتُهَا ‏.‏

اردو اور انگریزی ترجمہ

ربیعہ بن ابو عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ قاسم بن محمد اور عروہ بن زبیر کہتے تھے جس شخص کی چار عورتیں ہوں پھر وہ اس میں سے ایک عورت کو تین طلاق دے دے تو ایک عورت نئی کر سکتا ہے اس کی عدت گزرنے کا انتظار ضروری نہیں ۔ ربیعہ بن ابو عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ قاسم بن محمد اور عروہ بن زبیر نے ولید بن عبدالملک کو جس سال وہ مدینہ میں آیا تھا ایسا ہی فتوی دیا تھا مگر قاسم بن محمد نے یہ کہا کہ اس عورت کو کئی مجلسوں میں طلاق دی ہو ۔

Yahya related to me from Malik from Rabia ibn Abi Abd ar-Rahman that al-Qasim ibn Muhammad and Urwa ibn az-Zubayr said that a man who had four wives and then divorced one of them irrevocably, could marry straightaway if he wished, and he did not have to wait for the completion of her idda

یہ ترجمہ اسی نسخے میں اسی عربی متن کے ساتھ چھپا ہے۔

Salim al-Hilali: Maqtu Sahih

یہ حکم اس نسخے میں درج ہے، حکم لگانے والے عالم کے نام کے ساتھ۔ رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

2 راوی · 1 کی شناخت یقینی
  1. امام مالکؒ(مصنف)
  2. عَنْ
  3. عَنْ

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔