- کتاب
- مصنف ابن ابی شیبہ (مصنف ابن أبي شيبة)
- حدیث نمبر
- 36510
مطبوعہ نسخوں میں اس کتاب کی نمبر بندی مختلف ہے، اس لیے یہ نمبر آپ کے مطبوعہ نسخے سے مختلف ہو سکتا ہے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا، عَنْ زَكَرِيَّا، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: بِعْتُهُ بِأُوقِيَّةٍ وَاسْتَثْنَيْتُ حُمْلَانَهُ إِلَى أَهْلِي , فَلَمَّا بَلَغْتُ الْمَدِينَةَ آتَيْتُهُ فَنَقَدَنِي وَقَالَ: أَتَرَانِي إِنَّمَا مَاكَسْتُكَ لِآخُذَ جَمَلَكَ وَمَالَكَ فَهُمَا لَكَ "وَذُكِرَ أَنَّ أَبَا حَنِيفَةَ كَانَ لَا يَرَاهُ
اردو ترجمہ
خریداری اور شرط لگانے کی ممانعت کا بیان
(٣٧٦٦٤) حضرت جابر سے روایت ہے کہ میں نے اس (اونٹ) کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر چند اوقیہ کے عوض بیچ دیا اور میں نے اپنے گھر تک اس جانور کی سواری کا (اپنے لئے) استثناء کرلیا۔ پس جب مدینہ پہنچا تو میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضرہوا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رقم مجھے دے دی اور فرمایا۔ تم میرے بارے میں کیا خیال کرتے ہو کہ میں تم سے قیمت اس لیے کم کروا رہا ہوں کہ میں تمہارے اونٹ بھی لے لوں اور مال بھی ؟ پس یہ دونوں تمہارے ہیں۔ اور لوگ بیان کرتے ہیں کہ (امام) ابوحنیفہ کی اس مسئلہ میں یہ رائے نہ تھی۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (94٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔
وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے
(۳۷۶۶۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ زَکَرِیَّا ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : بَعَثَہُ مِنْہُ بِأُوقِیَّۃٍ ، وَاسْتَثْنَیْتُ حُمْلاَنَہُ إِلَی أَہْلِی ، فَلَمَّا بَلَغْتُ الْمَدِینَۃَ أَتَیْتہُ ، فَنَقَدَنِی ، وَقَالَ : أَتُرَانِی إِنَّمَا مَاکَسْتُکَ لآخُذَ جَمَلَک وَمَالَک؟ فَہُمَا لَک۔ - وَذَکَرُوا أَنَّ أَبَا حَنِیفَۃ کَانَ لاَ یَرَاہُ۔
اس حدیث کا درجہ درج نہیں۔ ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔