- کتاب
- مصنف ابن ابی شیبہ (مصنف ابن أبي شيبة)
- حدیث نمبر
- 36091
مطبوعہ نسخوں میں اس کتاب کی نمبر بندی مختلف ہے، اس لیے یہ نمبر آپ کے مطبوعہ نسخے سے مختلف ہو سکتا ہے۔
حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي أُوَيْسٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ، عَنْ عَمِّهِ، وَكَانَ بَدْرِيًّا قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا زَنَتِ الْأَمَةُ فَاجْلِدُوهَا , ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا , ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا , ثُمَّ بِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ وَذُكِرَ أَنَّ أَبَا حَنِيفَةَ قَالَ: لَا يَجْلِدْهَا سَيِّدُهَا
اردو ترجمہ
لونڈی جب زنا کرے تو آقا کا اس کو کو ڑے مارنے کا بیان
(٣٧٢٤٤) حضرت عباد بن تمیم اپنے چچا سے، جو کہ بدری تھے، روایت کرتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب لونڈی زنا کرے تو اس کو کوڑے مارو پھر اگر زنا کرے تو اس کو کوڑے مارو پھر اگر زنا کرے تو اس کو کوڑے مارو، پھر اس کو بیچ دو اگرچہ ایک رسی کے عوض کیوں نہ ہو۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : لونڈی کا مالک ، لونڈی کو کوڑے نہیں لگائے گا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (98٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔
وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے
(۳۷۲۴۴) حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی أُوَیْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِیمٍ ، عَنْ عَمِّہِ ، وَکَانَ بَدْرِیًّا ، قَالَ : قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِذَا زَنَتِ الأَمَۃُ فَاجْلِدُوہَا ، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوہَا ، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوہَا ، ثُمَّ بِیعُوہَا وَلَوْ بِضَفِیرٍ۔ - وَذُکِرَ أَنَّ أَبَا حَنِیفَۃَ قَالَ : لاَ یَجْلِدْہَا سَیِّدُہَا۔ (نسائی ۷۲۳۸۔ دارقطنی ۱۹۷)
اس حدیث کا درجہ درج نہیں۔ رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔