مصنف ابن ابی شیبہ 36081

مصنف ابن ابی شیبہ — مؤلف: امام ابو بکر ابن ابی شیبہ (م ۲۳۵ھ)

کتاب
مصنف ابن ابی شیبہ (مصنف ابن أبي شيبة)
حدیث نمبر
36081

مطبوعہ نسخوں میں اس کتاب کی نمبر بندی مختلف ہے، اس لیے یہ نمبر آپ کے مطبوعہ نسخے سے مختلف ہو سکتا ہے۔

حَدَّثَنَا مُلَازِمُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَدْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شَيْبَانَ، عَنْ أَبِيهِ عَلِيِّ بْنِ شَيْبَانَ , وَكَانَ مِنَ الْوَفْدِ , قَالَ: خَرَجْنَا حَتَّى قَدِمْنَا عَلَى نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَايَعْنَاهُ وَصَلَّيْنَا خَلْفَهُ , فَرَأَى رَجُلًا يُصَلِّي خَلْفَ الصُّفُوفِ , قَالَ: فَوَقَفَ عَلَيْهِ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى انْصَرَفَ , فَقَالَ: اسْتَقْبِلْ صَلَاتَكَ , فَلَا صَلَاةَ لِلَّذِي خَلْفَ الصَّفِّ وَذُكِرَ أَنَّ أَبَا حَنِيفَةَ قَالَ "تُجْزِئُهُ صَلَاتُهُ

اردو ترجمہ

صف کے پیچھے جو شخص اکیلا نماز پڑھے ، اس کا بیان

(٣٧٢٣٤) حضرت عبد الرحمن بن علی بن شیبان، اپنے والد علی بن شیبان سے، جو کہ وفد کا ایک حصہ تھے، سے روایت کرتے ہیں کہ ہم نکلے یہاں تک کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ پس ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیعت کی، اور ہم نے آپ کے پیچھے نماز پڑھی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو دیکھا جو صف کے پیچھے نماز پڑھ رہا تھا، راوی کہتے ہیں : نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے پاس کھڑے ہوگئے یہاں تک کہ وہ نماز سے فارغ ہوگیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم اپنی نماز دوبارہ پڑھو، اس لیے کہ صف کے پیچھے کھڑے ہونے والے کی نماز نہیں ہوتی۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : اس کی یہ نماز جائز ہے۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (98٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔

وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے

(۳۷۲۳۴) حَدَّثَنَا مُلاَزِمُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بَدْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَلِیِّ بْنِ شَیْبَانَ ، عَنْ أَبِیہِ عَلِیِّ بْنِ شَیْبَانَ ، وَکَانَ مِنَ الْوَفْدِ ، قَالَ : خَرَجْنَا حَتَّی قَدِمْنَا عَلَی نَبِیِّ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَبَایَعَنَاہُ وَصَلَّیْنَا خَلْفَہُ ، فَرَأَی رَجُلاً یُصَلِّی خَلْفَ الصَّفِّ ، قَالَ : فَوَقَفَ عَلَیْہِ نَبِیُّ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَتَّی انْصَرَفَ ، فَقَالَ : اسْتَقْبِلْ صَلاَتَکَ ، فَلاَ صَلاَۃَ لِلَّذِی خَلْفَ الصَّفِّ۔ - وَذُکِرَ أَنَّ أَبَا حَنِیفَۃَ قَالَ : تُجْزِئُہُ صَلاَتُہُ۔

اس حدیث کا درجہ درج نہیں۔ رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

4 راوی · 0 کی شناخت

خودکار شناخت، ابھی کسی عالم نے نظرِ ثانی نہیں کی

  1. امام ابن ابی شیبہؒ (م ۲۳۵ھ)(مصنف)
  2. حَدَّثَنَا
  3. عَنْ
  4. حَدَّثَنِي
  5. عَنْ

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ راویوں کی شناخت خودکار طور پر، چھپے ہوئے نام کو راویوں کی فہرست سے ملا کر کی گئی ہے؛ ابھی کسی عالم نے اس پر نظرِ ثانی نہیں کی۔ جس نام کی شناخت نہیں ہوئی، اُس پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجے راویوں کی فہرست کے ہیں؛ کتبِ رجال کے اپنے الفاظ کے لیے نام کھولیں۔ راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

1 ہم الفاظ · 0 جزوی · 2 متون کا گروہ

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔

وہی روایت (الفاظ ملتے ہیں)

  • مصنف ابن ابی شیبہ5888