مصنف ابن ابی شیبہ 34833

مصنف ابن ابی شیبہ — مؤلف: امام ابو بکر ابن ابی شیبہ (م ۲۳۵ھ)

کتاب
مصنف ابن ابی شیبہ (مصنف ابن أبي شيبة)
حدیث نمبر
34833

مطبوعہ نسخوں میں اس کتاب کی نمبر بندی مختلف ہے، اس لیے یہ نمبر آپ کے مطبوعہ نسخے سے مختلف ہو سکتا ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ مَعْنٍ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: "بَيْنَا رَجُلٌ فِي بُسْتَانٍ بِمِصْرٍ فِي فِتْنَةِ ابْنِ الزُّبَيْرِ جَالِسٌ مَهْمُومٌ حَزِينٌ يَنْكُثُ فِي الْأَرْضِ، إِذْ رَفَعَ رَأْسَهُ فَإِذَا صَاحِبُ مِسْحَاةٍ قَائِمٌ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ صَاحِبُ الْمِسْحَاةِ: مَا لِي أَرَاكَ مَهْمُومًا حَزِينًا؟ فَكَأَنَّهُ ازْدَرَاهُ، فَقَالَ: لَا شَيْءَ، فَقَالَ صَاحِبُ الْمِسْحَاةِ: إِنْ يَكُنْ لِلدُّنْيَا فَالدُّنْيَا عَرَضٌ حَاضِرٌ يَأْكُلُ مِنْهُ الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ، وَإِنَّ الْآخِرَةَ أَجَلٌ صَادِقٌ يَحْكُمُ فِيهِ مَلِكٌ قَادِرٌ يَفْصِلُ بَيْنَ الْحَقِّ وَالْبَاطِلِ، حَتَّى ذَكَرَ أَنَّ لَهَا مَفَاصِلَ مِثْلَ مَفَاصِلِ اللَّحْمِ، مَنْ أَخْطَأَ مِنْهَا شَيْئًا أَخْطَأَ الْحَقَّ، فَلَمَّا سَمِعَ بِذَلِكَ قَالَ: اهْتِمَامِي بِمَا فِيهِ الْمُسْلِمُونَ، قَالَ: فَقَالَ: فَإِنَّ اللَّهَ سَيُنْجِيكَ بِشَفَقَتِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ وَسَلْ، مَنْ ذَا الَّذِي سَأَلَ اللَّهَ فَلَمْ يُعْطِهِ؟ وَدَعَا اللَّهَ فَلَمْ يُجِبْهُ؟ وَتَوَكَّلَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَكْفِهِ؟ وَوَثِقَ بِهِ، فَلَمْ يُنْجِهِ؟ قَالَ:" فَطَفِقْتُ، أَقُولُ: اللَّهُمَّ سَلِّمْنِي وَسَلِّمْ مِنِّي، قَالَ: فَتَجَلَّتْ وَلَمْ أُصِبْ مِنْهَا بِشَيْءٍ

اردو ترجمہ

حضرت ابن زبیر (رض) کا کلام

(٣٥٩٧٩) حضرت عون بن عبداللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ فتنہ ابن زبیر (رض) کے وقت میں ایک آدمی مصر میں ایک باغ میں فکر مند، غم گین بیٹھا ہوا زمین پر کرید رہا تھا کہ اس دوران اس نے اپنا سر اوپر اٹھایا تو ایک بیلچے والے آدمی کو اپنے سامنے کھڑے پایا۔ بیلچے والے نے کہا کیا بات ہے کہ میں تمہیں فکر مند اور غم گین پاتا ہوں ؟ گویا کہ اس نے اس کو ہلکا سمجھتے ہوئے کہا : کوئی بات نہیں۔ اس پر بیلچے والے نے کہا : اگر تو یہ دنیا کی خاطر ہے تو دنیا ایک حاضر سامان ہے جس سے نیک اور بد کھاتا ہے۔ اور آخرت ایک سچا وقت ہے جس میں قدرت والا بادشاہ فیصلہ کرے گا۔ حق اور باطل کے درمیان فیصلہ کرے گا۔ یہاں تک کہ اس نے ذکر کیا کہ اس کے گوشت کی طرح مفاصل ہیں۔ جوان میں سے کسی شے میں غلطی کرے گا وہ حق سے غلطی کر بیٹھے گا۔ جب اس آدمی نے یہ باتیں سنیں تو کہا میری فکر مندی مسلمانوں کے اندرونی مسئلہ میں ہے۔ راوی کہتے ہیں اس پر اس آدمی نے کہا : عنقریب اللہ تعالیٰ تجھے مسلمانوں پر شفقت کی وجہ سے نجات دے گا اور تم سوال کرو۔ وہ کون شخص ہے جس نے اللہ سے مانگا ہو پھر اس کو عطا نہ کیا گیا ہو ؟ اس نے اللہ سے دعا کی ہو اور قبول نہ ہوئی ہو ؟ خدا پر توکل کیا ہو اور خدا اس کو کافی نہ ہوا ہو ؟ اور خدا پر بھروسہ کیا ہو اور خدا نے اس کو نجات نہ دی ہو ؟ راوی کہتے ہیں۔ چنانچہ میں نے کہنا شروع کیا۔ اے اللہ ! تو مجھے بھی سلامت رکھنا اور مجھ سے بھی سلامتی رکھنا۔ کہتے ہیں پس وہ فتنہ ختم ہوگیا اور مجھے اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (98٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔

وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے

(۳۵۹۷۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ مَعْنٍ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : بَیْنَا رَجُلٌ فِی بُسْتَانٍ بِمِصْرٍ فِی فِتْنَۃِ ابْنِ الزُّبَیْرِ جَالِسٌ مَہْمُومٌ حَزِینٌ یَنْکُتُ فِی الأَرْضِ ، إذْ رَفَعَ رَأْسَہُ فَإِذَا صَاحِبُ مِسْحَاۃٍ قَائِمٌ بَیْنَ یَدَیْہِ، فَقَالَ: صَاحِبُ الْمِسْحَاۃِ، مَا لِی أَرَاک مَہْمُومًا حَزِینًا فَکَأَنَّہُ ازْدَرَاہُ، فَقَالَ: لاَ شَیْئَ، فَقَالَ: صَاحِبُ الْمِسْحَاۃِ: إنْ یَکُنْ لِلدُّنْیَا فَالدُّنْیَا عَرَضٌ حَاضِرٌ یَأْکُلُ مِنْہُ الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ ، وَإِنَّ الآخِرَۃَ أَجَلٌ صَادِقٌ یَحْکُمُ فِیہِ مَلِکٌ قَادِرٌ ، یَفْصِلُ بَیْنَ الْحَقِّ وَالْبَاطِلِ ، حَتَّی ذَکَرَ أَنَّ لَہَا مَفَاصِلَ مِثْلَ مَفَاصِلِ اللَّحْمِ ، مَنْ أَخْطَأَ مِنْہَا شَیْئًا أَخْطَأَ الْحَقَّ ، فَلَمَّا سَمِعَ بِذَلِکَ ، قَالَ : اہْتِمَامِی بِمَا فِیہِ الْمُسْلِمُونَ ، قَالَ : فَقَالَ : فَإِنَّ اللَّہَ سَیُنْجِیک بِشَفَقَتِکَ عَلَی الْمُسْلِمِینَ وَسَلْ ، مَنْ ذَا الَّذِی سَأَلَ اللَّہَ فَلَمْ یُعْطِہِ ، وَدَعَا اللَّہَ فَلَمْ یُجِبْہُ وَتَوَکَّلَ عَلَیْہِ فَلَمْ یَکْفِہِ وَوَثِقَ بِہِ فَلَمْ یُنْجِہِ ، قَالَ : فَطَفِقْت أَقُولُ : اللَّہُمَّ سَلِّمْنِی وَسَلِّمْ مِنِّی ، قَالَ : فَتَجَلَّتْ وَلَمْ أُصِبْ مِنْہَا بِشَیْئٍ۔

اس حدیث کا درجہ درج نہیں۔ رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

4 راوی · 0 کی شناخت

خودکار شناخت، ابھی کسی عالم نے نظرِ ثانی نہیں کی

  1. امام ابن ابی شیبہؒ (م ۲۳۵ھ)(مصنف)
  2. حَدَّثَنَا
  3. عَنْ
  4. عَنْ
  5. عَنْ

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ راویوں کی شناخت خودکار طور پر، چھپے ہوئے نام کو راویوں کی فہرست سے ملا کر کی گئی ہے؛ ابھی کسی عالم نے اس پر نظرِ ثانی نہیں کی۔ جس نام کی شناخت نہیں ہوئی، اُس پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجے راویوں کی فہرست کے ہیں؛ کتبِ رجال کے اپنے الفاظ کے لیے نام کھولیں۔ راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔