- کتاب
- مصنف ابن ابی شیبہ (مصنف ابن أبي شيبة)
- حدیث نمبر
- 33595
مطبوعہ نسخوں میں اس کتاب کی نمبر بندی مختلف ہے، اس لیے یہ نمبر آپ کے مطبوعہ نسخے سے مختلف ہو سکتا ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: كَانُوا يَكْرَهُونَ أَنْ يَقُولَ أَحَدُهُمْ لِصَاحِبِهِ: أَسْبِقُكَ عَلَى أَنْ تَسْبِقَنِي , فَإِنْ سَبَقْتُكَ فَهُوَ لِي , وَإِلَّا كَانَ عَلَيْكَ , وَهُوَ الْقِمَارُ
اردو ترجمہ
جو حضرات اس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ کوئی شخص یوں کہے : میں اس شرط پر مقابلہ کروں گا کہ آپ مجھے آگے بڑھائیں گے
(٣٤٢٨١) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام (رض) اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کوئی شخص دوسرے سے یوں کہے کہ : میں اس شرط پر مسابقہ کروں گا کہ آپ مجھے آگے بڑھائیں گے، پھر اگر میں آپ سے آگے نکل گیا تو وہ انعام میرے لیے ہوگا وگر نہ آپ پر ہوگا فرماتے ہیں یہ جوا ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
اس حدیث کا درجہ درج نہیں۔ رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔