- کتاب
- مصنف ابن ابی شیبہ (مصنف ابن أبي شيبة)
- حدیث نمبر
- 31076
مطبوعہ نسخوں میں اس کتاب کی نمبر بندی مختلف ہے، اس لیے یہ نمبر آپ کے مطبوعہ نسخے سے مختلف ہو سکتا ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ وَقَدْ أَمَرَنِي أَنْ أُصْلِحَ بَيْنَ الِابْنَةِ وَالْأُخْتِ فِي الْمِيرَاثِ، وَقَدْ كَانَ ابْنُ الزُّبَيْرِ أَمَرَهُ أَنْ لَا يُوَرِّثَ الْأُخْتَ مَعَ الِابْنَةِ شَيْئًا، فَإِنِّي لَأُصْلِحُ بَيْنَهُمَا عِنْدَهُ إِذَا جَاءَ الْأَسْوَدُ بْنُ يَزِيدَ فَقَالَ: إِنِّي شَهِدْتُ مُعَاذًا بِالْيَمَنِ قَسَمَ الْمَالَ بَيْنَ الِابْنَةِ وَالْأُخْتِ، وَإِنِّي أَتَيْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ فَأَعْلَمْتُهُ ذَلِكَ، فَأَمَرَنِي أَنْ آتِيَكَ فَأُعْلِمَكَ ذَلِكَ لِتَقْضِيَ بِهِ وَتَكْتُبَ بِهِ إِلَيْهِ، فَقَالَ: يَا أَسْوَدُ، إِنَّكَ عِنْدَنَا لَمُصَدَّقٌ فَأْتِهِ فَأَعْلِمْهُ ذَلِكَ فَلِيَقْضِ بِهِ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: "وَهَذِهِ مِنْ سَهْمَيْنِ: لِلِابْنَةِ سَهْمٌ وَلِلْأُخْتِ سَهْمٌ
اردو ترجمہ
اس آدمی کا بیان جس نے مرتے وقت ایک بیٹی اور ایک بہن چھوڑی
(٣١٧٢٣) مسیب بن رافع فرماتے ہیں کہ میں عبداللہ بن عتبہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا جبکہ انھوں نے مجھے حکم دیا تھا کہ بیٹی اور بہن کے درمیان صلح کروا دوں، اور حضرت ابن زبیر (رض) نے ان کو حکم دیا تھا کہ بہن کو بیٹی کی موجودگی میں وارث نہ بنائیں، میں ان دونوں کے درمیان صلح کروانے کو ہی تھا کہ اسود بن یزید تشریف لائے اور فرمایا کہ میں نے حضرت معاذ (رض) کو یمن میں دیکھا کہ انھوں نے بیٹی اور بہن کے درمیان مال تقسیم فرمایا تھا، میں نے حضرت ابن زبیر (رض) کے پاس جا کر ان کو یہ بات بتائی تو انھوں نے مجھے حکم دیا کہ آپ کے پاس آ کر آپ کو بھی بتادوں تاکہ آپ اس کے مطابق فیصلہ فرما دیں اور یہ بات خط میں لکھ کر ان کی طرف بھیج دیں، اور انھوں نے کہا اے اسود ! آپ ہمارے خیال میں سچے آدمی ہیں ان کے پاس جائیں اور ان کو یہ بات بتائیں تاکہ وہ اس کے مطابق فیصلہ کریں۔ ابو بکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ دو حصّوں سے نکلے گا جن میں سے ایک حصّہ بیٹی کا ہوگا اور ایک بہن کا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (99٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔
وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے
(۳۱۷۲۳) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الْمُسَیَّبِ بْنِ رَافِعٍ ، قَالَ : کُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَۃَ وَقَدْ أَمَرَنِی أَنْ أُصْلِحَ بَیْنَ الاِبْنَۃِ وَالأُخْتِ فِی الْمِیرَاثِ ، وَقَدْ کَانَ ابْنُ الزُّبَیْرِ أَمَرَہُ أَنْ لاَ یُوَرِّثَ الأُخْتَ مَعَ الاِبْنَۃِ شَیْئًا ، فَإِنِّی لأُصْلِحُ بَیْنَہُمَا عِنْدَہُ إذَا جَائَ الأَسْوَدُ بْنُ یَزِیدَ ، فَقَالَ : إنِّی شَہِدْت مُعَاذًا بِالْیَمَنِ قَسَمَ الْمَالَ بَیْنَ الاِبْنَۃِ وَالأُخْتِ ، وَإِنِّی أَتَیْتُ ابْنَ الزُّبَیْرِ فَأَعْلَمْتہ ذَلِکَ ، فَأَمَرَنِی أَنْ آتِیَک فَأُعْلِمَک ذَلِکَ لِتَقْضِیَ بِہِ وَتَکْتُبَ بِہِ إلَیْہِ ، فَقَالَ : یَا أَسْوَدُ ، إنَّک عِنْدَنَا لَمُصَدَّقٌ فَأْتِہِ فَأَعْلِمْہُ ذَلِکَ فَلِیَقْضِ بِہِ۔ قَالَ أَبُو بَکْرٍ : وَہَذِہِ مِنْ سَہْمَیْنِ : لِلاِبْنَۃِ سَہْمٌ وَلِلأُخْتِ سَہْمٌ۔
اس حدیث کا درجہ درج نہیں۔ ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔