مصنف ابن ابی شیبہ 30481

مصنف ابن ابی شیبہ — مؤلف: امام ابو بکر ابن ابی شیبہ (م ۲۳۵ھ)

کتاب
مصنف ابن ابی شیبہ (مصنف ابن أبي شيبة)
حدیث نمبر
30481

مطبوعہ نسخوں میں اس کتاب کی نمبر بندی مختلف ہے، اس لیے یہ نمبر آپ کے مطبوعہ نسخے سے مختلف ہو سکتا ہے۔

حَدَّثَنَا يَزِيدُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ ظُلَّةً تَنْطُفُ سَمْنًا وَعَسَلًا، وَكَانَ النَّاسُ يَأْخُذُونَ مِنْهَا، فَبَيْنَ مُسْتَكْثِرٍ وَبَيْنَ مُسْتَقِلٍّ وَبَيْنَ ذَلِكَ، وَكَأَنَّ سَبَبًا دُلِّيَ مِنَ السَّمَاءِ فَجِئْتُ فَأَخَذْتُ بِهِ فَعَلَوْتُ، فَأَعْلَاكَ اللَّهُ، ثُمَّ جَاءَ رَجُلٌ مِنْ بَعْدِكَ فَأَخَذَ بِهِ فَعَلَا فَأَعْلَاهُ اللَّهُ، ثُمَّ جَاءَ رَجُلٌ مِنْ بَعْدِكُمَا فَأَخَذَ بِهِ فَعَلَا فَأَعْلَاهُ اللَّهُ، ثُمَّ جَاءَ رَجُلٌ مِنْ بَعْدِكُمْ فَأَخَذَ بِهِ فَانْقَطَعَ بِهِ، ثُمَّ وُصِلَ لَهُ فَعَلَا بِهِ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: ائْذَنْ لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأُعَبِّرُهَا، فَأَذِنَ لَهُ فَقَالَ: أَمَّا الظُّلَّةُ فَالْإِسْلَامُ، وَأَمَّا السَّمْنُ وَالْعَسَلُ فَالْقُرْآنُ، وَأَمَّا السَّبَبُ فَمَا أَنْتَ عَلَيْهِ تَعْلُو فَيُعْلِيكَ اللَّهُ، ثُمَّ يَكُونُ رَجُلٌ مِنْ بَعْدِكَ عَلَى مِنْهَاجِكَ فَيَعْلُو فَيُعْلِيهِ اللَّهُ، ثُمَّ رَجُلٌ مِنْ بَعْدِكُمَا فَيَأْخُذُ بِأَخْذِكُمَا فَيَعْلُو فَيُعْلِيهِ اللَّهُ، ثُمَّ يَكُونُ رَجُلٌ مِنْ بَعْدِكُمْ عَلَى مِنْهَاجِكُمْ ثُمَّ يُقْطَعُ بِهِ ثُمَّ يُوصَلُ لَهُ فَيَعْلُو فَيُعْلِيهِ اللَّهُ، قَالَ: أَصَبْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: أَصَبْتَ وَأَخْطَأْتَ، قَالَ: أَقْسَمْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَتُخْبِرُنِي قَالَ: لَا تُقْسِمْ

اردو ترجمہ

وہ روایات جو اسلاف سے منقول ہیں ان خوابوں کے بارے میں جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیان فرما دیا کرتے تھے

(٣١١٢١) حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور عرض کیا میں نے ایک بادل دیکھا جس سے گھی اور شہد ٹپک رہا تھا اور لوگ اس میں سے لے رہے ہیں، پس بعض زیادہ لے رہے ہیں اور بعض کم، اس دوران آسمان سے ایک رسّی لٹکائی گئی پس آپ تشریف لائے اور آپ نے اس رسّی کو پکڑا اور اوپر چڑھ گئے ۔ پس اللہ تعالیٰ آپ کو بلندیوں پر لے گئے، پھر آپ کے بعد ایک آدمی آئے انھوں نے بھی رسّی کو پکڑا اور چڑھنے لگے، پس اللہ تعالیٰ نے ان کو بھی بلندیوں پر پہنچا دیا، پھر آپ دونوں کے بعد ایک اور آدمی آئے انھوں نے رسّی کو پکڑا اور چڑھنے لگے، اللہ نے ان کو بھی اوپر پہنچا دیا، پھر آپ تینوں کے بعد ایک آدمی نے اس رسّی کو پکڑا تو وہ رسّی کاٹ دی گئی، پھر اس کو جوڑا گیا تو وہ آدمی بھی اوپر چڑھنے لگے اور اللہ نے ان کو بھی اوپر پہنچا دیا۔ حضرت ابوبکر (رض) نے عرض کیا اے اللہ کے رسول 5! مجھے اجازت دیجیے کہ میں اس خواب کی تعبیر بیان کروں، آپ نے اس کی اجازت دے دی، انھوں نے فرمایا کہ بادل سے مراد اسلام ہے ، اور گھی اور شہد سے مراد قرآن ہے، اور رسّی سے مراد وہ راستہ ہے جس پر آپ چل رہے ہیں اور بلندیوں پر چڑھتے چلے جا رہے ہیں۔ پس اللہ تعالیٰ آپ کو بلندیوں پر پہنچا دیں گے، پھر آپ کے بعد ایک آدمی آپ کے نقش قدم پر چلتا ہوا بلندیوں پر چڑھتا چلا جائے گا، پس اللہ تعالیٰ اس کو بھی اوپر پہنچا دیں گے، پھر ایک آدمی آپ دونوں کے بعد آپ کے نقش قدم پر چلے گا اور بلندی کی طرف جائے گا، اللہ تعالیٰ اس کو بھی اوپر پہنچا دیں گے، پھر آپ تینوں کے بعد ایک آدمی آپ کے نقش قدم پر چلے گا، پھر اس کے سامنے ایک رکاوٹ آئے گی، پھر وہ رکاوٹ ہٹ جائے گی، پس وہ بلندیوں کی طرف چلے گا، اور اللہ تعالیٰ اس کو بھی بلندی پر پہنچا دیں گے۔ اس کے بعد انھوں نے عرض کیا یا رسول اللہ 5! کیا میں نے صحیح تعبیر بیان کی ؟ آپ نے فرمایا تم نے صحیح تعبیر بھی بیان کی اور غلطی بھی کی، انھوں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! میں آپ کو قسم دیتا ہوں کہ آپ مجھے ضرور بتلائیں، آپ نے فرمایا قسم نہ دو ۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (96٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔

وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے

(۳۱۱۲۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ بْنُ حُسَیْنٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : إنِّی رَأَیْت ظُلَّۃً تَنْطُفُ سَمْنًا وَعَسَلا ، وَکَأَنََّ النَّاسُ یَأْخُذُونَ مِنْہَا فَبَیْنَ مُسْتَکْثِرٍ وَبَیْنَ مُسْتَقِلٍّ ، وَبَیْنَ ذَلِکَ ، وَکَأَنَّ سَبَبًا دُلِّیَ مِنَ السَّمَائِ فَجِئْتَ فَأَخَذْتَ بِہِ فَعَلَوْتَ ، فَأَعْلاَک اللَّہُ ، ثُمَّ جَائَ رَجُلٌ مِنْ بَعْدِکَ فَأَخَذَ بِہِ فَعَلاَ ، فَأَعْلاَہُ اللَّہُ ، ثُمَّ جَائَ رَجُلٌ مِنْ بَعْدِکُمَا فَأَخَذَ بِہِ فَعَلاَ ، فَأَعْلاَہُ اللَّہُ ، ثُمَّ جَائَ رَجُلٌ مِنْ بَعْدِکُمْ فَأَخَذَ بِہِ ، ثُمَّ قَطَعَ بِہِ ثُمَّ وُصِلَ لَہُ فَعَلاَ ، فَأَعْلاَہُ اللَّہُ۔ فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ : یَا رَسُولَ اللہِ ائْذَنْ لِی فَأعْبُرُہَا ، فَأَذِنَ لَہُ ، فَقَالَ : أَمَّا الظُّلَّۃُ فَالإِسْلاَمُ ، وَأَمَّا السَّمْنُ وَالْعَسَلُ فَالْقُرْآنُ ، وَأَمَّا السَّبَبُ فَمَا أَنْتَ عَلَیْہِ ، تَعْلُو فَیُعْلِیک اللَّہُ ، ثُمَّ یَکُونُ رَجُلٌ مِنْ بَعْدِکَ عَلَی مِنْہَاجِکَ فَیَعْلُو فَیُعْلِیہ اللَّہُ ، ثُمَّ یَکُونُ رَجُلٌ مِنْ بَعْدِکُمَا فَیَأْخُذُ بِأَخْذِکُمَا فَیَعْلُو فَیُعْلِیہ اللَّہُ ، ثُمَّ یَکُونُ رَجُلٌ مِنْ بَعْدِکُمْ عَلَی مِنْہَاجِکُمْ ثُمَّ یُقْطَعُ بِہِ ، ثُمَّ یُوصَلُ لَہُ فَیَعْلُو فَیُعْلِیہ اللَّہُ ، قَالَ : أَصَبْتُ یَا رَسُولَ اللہِ ؟ قَالَ : أَصَبْتَ وَأَخْطَأْتَ ، قَالَ : أَقْسَمْت یَا رَسُولَ اللہِ لَتُخْبِرنِّی ، قَالَ : لاَ تُقْسِمْ۔ (بخاری ۷۰۴۶۔ مسلم ۱۷۷۷)

اس حدیث کا درجہ درج نہیں۔ رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

5 راوی · 2 کی شناخت

خودکار شناخت، ابھی کسی عالم نے نظرِ ثانی نہیں کی

  1. امام ابن ابی شیبہؒ (م ۲۳۵ھ)(مصنف)
  2. حَدَّثَنَا
  3. أَخْبَرَنَا
  4. عَنِ
  5. عَنْ
  6. عَنِ

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ راویوں کی شناخت خودکار طور پر، چھپے ہوئے نام کو راویوں کی فہرست سے ملا کر کی گئی ہے؛ ابھی کسی عالم نے اس پر نظرِ ثانی نہیں کی۔ جس نام کی شناخت نہیں ہوئی، اُس پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجے راویوں کی فہرست کے ہیں؛ کتبِ رجال کے اپنے الفاظ کے لیے نام کھولیں۔ راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

1 ہم الفاظ · 0 جزوی · 2 متون کا گروہ

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔

وہی روایت (الفاظ ملتے ہیں)