- کتاب
- مصنف ابن ابی شیبہ (مصنف ابن أبي شيبة)
- حدیث نمبر
- 29062
مطبوعہ نسخوں میں اس کتاب کی نمبر بندی مختلف ہے، اس لیے یہ نمبر آپ کے مطبوعہ نسخے سے مختلف ہو سکتا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ عُثْمَانَ الْبَتِّيِّ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ،: "أَنَّ أَبَوَيْهِ اخْتَصَمَا فِيهِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَحَدُهُمَا كَافِرٌ وَالْآخَرُ مُسْلِمٌ، فَخَيَّرَهُ، فَتَوَجَّهَ إِلَى الْكَافِرِ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ اهْدِهِ، فَتَوَجَّهَ إِلَى الْمُسْلِمِ فَقَضَى لَهُ بِهِ
اردو ترجمہ
اس باب میں کوئی عنوان نہیں ہے
(٢٩٦٧٠) حضرت عبد الحمید کے دادا حضرت رافع بن سنان فرماتے ہیں کہ میرے والدین میرے بارے میں جھگڑا لے کر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر ہوئے ان دونوں میں سے ایک کافر اور دوسرا مسلمان تھا، تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت رافع کو اختیار دیا تو وہ کافر کی طرف متوجہ ہونے لگے۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دعا فرمائی ” اے اللہ اس کو ہدایت دے “ تو وہ مسلمان کی طرف متوجہ ہوگئے ۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسلمان کے لیے ہی ان کا فیصلہ فرما دیا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (97٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔
وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے
(۲۹۶۷۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عُثْمَانَ الْبَتِّیِّ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ أَنَّ أَبَوَیْہِ اخْتَصَمَا فِیہِ إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَحَدُہُمَا کَافِرٌ وَالآخَرُ مُسْلِمٌ ، فَخَیَّرَہُ ، فَتَوَجَّہَ إِلَی الْکَافِرِ ، فَقَالَ اللَّہُمَّ اہْدِہِ فَتَوَجَّہَ إِلَی الْمُسْلِمِ فَقَضَی لَہُ بِہِ۔ (نسائی ۶۳۸۷۔ احمد ۴۴۶)
اس حدیث کا درجہ درج نہیں۔ ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔