- Risāla number (standard)
- 20602
- Qurṭuba number
- 20621
- Printed (Qurṭuba edition)
- vol. 5, p. 60
Companion section: حديث قبيصة بن مخارق عن النبي صلى الله عليه وسلم(أول مسند الكوفيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يزيد بن هارون عن الحسن عن أبي كريمة حدثني رجل من أهل البصرة عن قبيصة بن المخارق قال أتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال لي : يا قبيصة ما جاء بك قلت كبرت سني ورق عظمى فأتيتك لتعلمني ما ينفعني الله عز وجل به قال يا قبيصة ما مررت بحجر ولا شجر ولا مدر إلا استغفر لك يا قبيصة إذا صليت الفجر فقل ثلاثا سبحان الله العظيم وبحمده تعافى من العمى والجذام والفالج يا قبيصة قل اللهم إني أسألك مما عندك وأفض علي من فضلك وانشر على رحمتك وانزل علي من بركاتك
Urdu translation
حضرت قبیصہ بن مخارق کی حدیثیں
حضرت قبیصہ بن مخارق سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا قبیصہ کیسے آنا ہوا ؟ میں نے عرض کیا کہ میں بوڑھا ہوچکا ہوں اور میری ہڈیاں کمزور ہوچکی ہیں میں آپ کی خدمت میں اس لیے حاضر ہوا ہوں کہ آپ مجھے کوئی ایسی بات سکھا دیجئے جس سے اللہ مجھے نفع پہنچائے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اے قبیصہ تم جس پتھر یا درخت یا مٹی پر سے گزر کر آئے ہو ان سب نے تمہارے لیے استغفار کیا اے قبیصہ جب تم فجر کی نماز پڑھا کرو تو تین مرتبہ سبحان اللہ العظیم وبحمدہ کہہ لیا کرو تم نابینا پن اور جذام اور فالج کی بیماریوں سے محفوظ ہوگے اور قبیصہ یہ دعا کیا کرو کہ اے اللہ میں تجھ سے اس چیز کا سوال کرتا ہوں جو تیرے پاس ہے مجھ پر اپنے فضل کا فیضان فرما مجھ پر اپنی رحمت کو وسیع فرما اور مجھ پر اپنی برکتیں نازل فرما۔
Matched to this hadith automatically by its Arabic text, which is the same in both.
Comment of Shuʿayb al-Arnaʾūṭ (Qurṭuba edition)
إسناده ضعيف لإبهام الراوي عن قبيصة بن المخارق
Quoted as he wrote it. It is his assessment — Rahnuma24 does not grade hadith.