- Risāla number (standard)
- 20601
- Qurṭuba number
- 20620
- Printed (Qurṭuba edition)
- vol. 5, p. 60
Companion section: حديث قبيصة بن مخارق عن النبي صلى الله عليه وسلم(أول مسند الكوفيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا إسماعيل أنا أيوب عن هارون بن رئاب عن كنانة بن نعيم عن قبيصة بن المخارق قال : حملت حمالة فأتيت النبي صلى الله عليه وسلم فسألته فيها فقال أقم حتى تأتينا الصدقة فأما أن نحملها وأما أن نعينك فيها وقال إن المسألة لا تحل إلا لثلاثة لرجل تحمل حمالة قوم فيسأل فيها حتى يؤديها ثم يمسك ورجل أصابته جائحة اجتاحت ماله فيسأل فيها حتى يصيب قواما من عيش أو سدادا من عيش ثم يمسك ورجل أصابته فاقة فيسأل حتى يصيب قواما من عيش أو سدادا من عيش ثم يمسك وما سوى ذلك من المسائل سحتا يا قبيصة يأكله صاحبه سحتا
Urdu translation
حضرت قبیصہ بن مخارق کی حدیثیں
حضرت قبیصہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے کسی شخص کا قرض ادا کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی اور اس سلسلے میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں تعاون کی درخواست لے کر حاضر ہوا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہم تمہاری طرف سے یہ قرض ادا کریں گے اور صدقہ کے جانوروں سے اتنی مقدار نکال لیں گے۔ پھر فرمایا قبیصہ ! سوائے تین صورتوں کے کسی صورت میں مانگنا جائز نہیں ایک تو وہ شخص جو کسی کے قرض کا ضامن ہوجائے اس کے لیے مانگنا جائز ہے یہاں تک کہ وہ اس کا قرض ادا کردے اور پھر مانگنے سے باز آجائے دوسرا وہ آدمی جو اتنا ضرورت مند اور فاقہ کا شکار ہو کہ اس کی قوم کے تین قابل اعتماد آدمی اس کی ضرورت مندی یا فاقہ مستی کی گواہی دیں تو اس کے لیے بھی مانگنا جائز ہے یہاں تک کہ اسے زندگی کا کوئی سہارا مل جائے تو وہ مانگنے سے باز آجائے اور تیسرا وہ آدمی جس پر کوئی ناگہانی آفت آجائے اور اس کا سارا مال تباہ برباد ہوجائے تو اس کے لیے بھی مانگنا جائز ہے یہاں تک کہ اسے زندگی کا کوئی سہارا مل جائے تو وہ مانگنے سے باز آجائے اس کے علاوہ کسی بھی صورت میں سوال کرنا حرام ہے اے قبیصہ پھر مانگنے والا حرام کھائے گا۔
Matched to this hadith automatically by its Arabic text, which is the same in both.
Comment of Shuʿayb al-Arnaʾūṭ (Qurṭuba edition)
إسناده صحيح رجاله ثقات رجال الصحيح
Quoted as he wrote it. It is his assessment — Rahnuma24 does not grade hadith.